Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مردوں کے لیے بھی ثابت ومسنون ہے کیونکہ یہ اُس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت ہے جس کی زندگی مرد وعورت سب کے لیے یکساں نمونہ ہے۔زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ،جس کتاب (جزء رفع الیدین) سے یہ اثر نقل کیا گیاہے اُسی کے شروع میں پہلی حدیث نکال کر دیکھ لیجیئے! آپ کووہ ان الفاظ سے نظر آجائے گی: ((عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا کَبَّرَ لِلصَّلوٰۃِ حَذْوَمَنْکِبَیْہِ وَاِذَااَرَادَ اَنْ یَّرْکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ وَاِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ فَعَلَ ذٰلِکَ)) [1] ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیشک رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تکبیر (تحریمہ)کہتے وقت اور رکوع جاتے وقت اوررکوع سے اپنا سر اٹھاتے وقت اور دورکعت سے اٹھتے وقت اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھاتے تھے۔‘‘ اب آپ ہی بتائیں کہ کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانا کیاصرف عورتوں کے لیے سنّت ہے۔(جیسا کہ آپ نے حضرت ام الدرداء رضی اللہ عنہا کا اثر پیش کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے) یا یہی مردوں کے لیے بھی سنّت ہے؟یہ تو مرفوع حدیث سے میں نے ثابت کیا کہ کندھوں کے برابرہاتھ اٹھانانبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت ہے۔ اور مردوزن کیلئے اس سنّت کے یکساں ہونے کا پتہ دینے والی ایسی بہت سی دیگراحادیث بھی موجود ہیں ۔اوراب آئیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اس سنّت پر عمل کرنا بھی ملاحظہ فرمائیے: 1حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے کندھوں تک ہاتھ اٹھانا ابوداؤد،مؤطا امام مالک،بیہقی اورجزء البخاری وغیرہ میں مروی ہے کہ وہ نماز میں اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھاتے تھے۔
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter