Maktaba Wahhabi

53 - 53
متعلق میں یہی کہوں گا مصطفی سے ہم کو ورثے سے ملی ہیں دو کتاب ایک کلام الله دویم آپ کا فصل الخطاب اہلحدیث کی تعریف یہ ہے کہ وہ قرآن کا علمبردار ہے جس ذات نے قرآن کو نازل کیا وہ اس کا پرستار ہے اور جس ذات گرامی پر قرآن اترا وہ اس کا فرمانبردار اور اطاعت گزار ہے پس وہ یہی کچھ ہے او راس کے علاوہ کچھ نہیں کسی کا نہیں او رکسی کے لئے نہیں اس کی زندگی انہی دو نفاذ کے لئے وقف ہے انہی کے لئے اس کا جینا اور انہی کے لئے اس کا مرنا ہے۔ اہلحدیث کے اس مسلک کو شاعر نے بڑی خوبی سے صرف دو مصرعوں میں سمیٹ لیا ہے کہ اصل دینِ آمد کلام الله معظم داشتن پس حدیثِ مصطفی برجاں مسلم داشتن جو بھائی اہلحدیث نہیں ہیں میں ان سے پوچھنا چاہوں گا کیا آپ کو اہلحدیث کے اس نصب العین کی صحت سے انکار ہے؟کوئی اختلاف ہے اور کیا آپ کے اھل غرض نے کبھی آپ کی اطلاع میں یہ بات دی ہے کہ اہلحدیث کیا چاہتے ہیں کبھی آپ کے علم میں آیا ہے کہ اہلحدیث کا نصب العین صرف کتاب و سنت کو غالب کرنا اور ان کو نافذ کرنا ہی ہے اس بات سے کسی کو بھی انکار نہیں یا کوئی بھی انکار کی جرأت نہیں کر سکتا کہ اسلام انہی دو چیزوں کانام ہے ان سے باہر جو کچھ بھی ہے اچھا بھی ہوسکتا ہے بہت ہی
Flag Counter