Maktaba Wahhabi

34 - 53
ہوا۔اس نے اسی وقت وزارتِ اعلیٰ کا منصب عالیٰ نئے سرے سے پھر بڑے وزیر کو سونپ دیا اور تلافیء مافات کے طور پر ایک خلعت فاخرہ سے بھی اسے نوازا اور چھوٹا وزیر اسی وقت راندہ دربار ہوا جس نے شرارت سے بڑے وزیر کے خلاف بے بنیاد لگائی بجھائی سے کام لیا تھا اور لاکھوں کا غبن بڑے وزیر کے ذمہ نکالا تھا۔اس کی ساری جائیداد ضبط کر لی گئی اور ہمیشہ کے لئے اس کو ذلت کے ساتھ شہر بدر کر دیا گیا۔ پھر شاہی محل سے لے کر کاشانہء وزیر تک بڑی دھوم دھام اور بڑے ہی شاہانہ اہتمام کے ساتھ کونڈے بھرنے کی رسم ادا کی گئی اور پھر وزیر کی بیگم تو زندگی بھر بڑی عقیدت کے ساتھ ہر سال امام صاحب کے کونڈے بھرتی ہی رہی۔
Flag Counter