Maktaba Wahhabi

41 - 53
دام گیسو میں پھنسا دل پاؤں میں زنجیر ہے وہ تمہارا خواب تھا یہ خواب کی تعبیر ہے یہ کونڈے بھلا کس کے ہیں ا ب ذرا یہ سوچئے کیا یہ کونڈے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں یا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے ہیں یا عثمان و علی رضی اللہ عنہما کے ہیں ہرگز نہیں تو بہرحال یہ جس کے بھی ہیں اس کا کرنا شریعت میں جائز نہیں ہے کیونکہ شریعت اس چیز کا نام ہے جو رب کے قرآن میں ہو یا نبی کے فرمان میں ہو اور شریعت وہ ہے جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمل کیا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے عمل کیا اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کونڈوں کے بھرنے کا حکم دیا ہے یا صحابہ نے کونڈے بھرے ہیں تو ہم بھی بھرنے کے لئے تیار ہیں لیکن جب دلیل نہیں ملتی۔اور نہ صحابہ سے ثبوت ملتا ہے تو پھر یہ کونڈے بھرنا دین سے محبت کی علامت نہیں بلکہ پیٹ پرستی ہے یاد رکھیں دین کسی کی مرضی یا چاہت کانام نہیں ہے بلکہ دین الله اور اس کے رسول کے احکامات کا نام ہے اور دین بڑا واضح ہے اور حق والوں کی علامت بھی بڑی واضح ہے کوئی نہ دیکھنا چاہے یا نہ سمجھنا چاہے تو کوئی کسی اندھے کوبینا نہیں بناسکتا او رنہ کوئی بے عقل کو عقل دے سکتا ہے اگر کوئی دیکھتا ہو تو اس سے کہاجائے کہ سورج چڑھا ہوا ہے تو وہ دیکھ لے گا لیکن اگر کسی نے آنکھیں ہی بند کر رکھی ہوں تو چاہے سورج ہزار بار چڑھے کسی اندھے کو روشنی نہیں دکھائی دے سکتی۔ آنکھیں اگر بند ہوں تو پھر دن بھی رات ہے اس میں بھلا قصور کیا ہے آفتاب کا
Flag Counter