Maktaba Wahhabi

52 - 53
بنائیں تو ہمارا یقین ہے کہ وہ بہت جلد اس حقیقت کو جان لیں گے ان شاء الله۔ مسلک اہل حدیث ہم چاہتے ہیں کہ اپنی بات ختم کرنے سے قبل اپنے مسلک کا مختصر سا تعارف بھی آپ کی خدمت میں پیش کردیں واضح ہو کہ اہلحدیث کے مسلک کی بنیاد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک نہایت اہم وصیت پر استوار ہوئی ہے جو آپ نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں حجۃ الوداع کے موقعے پر اپنے اصحاب رضی الله عنہم کی مجلس میں ارشاد فرمائی فرمایا کہ تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا:كِتَابَ اللّٰه وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ(المؤطا للامام مالک بن انس کتاب القدر۔باب النھی عن القول بالقدر ۶۸۵،المستدرک للامام حاکم ج۱ ص ۹۳) میں اپنے بعد تمہارے لئے دو چیزیں چھوڑ کرچلا ہوں تم جب تک ان دونوں چیزوں سے(مضبوطی کے ساتھ)چمٹے رہو گے ہرگز گمراہ نہیں ہوسکو گے ان دوچیزوں میں سے ایک الله پا ک کی کتاب(قرآن مجید)ہے اور دوسری چیز میری سنت ہے میرا طریقہ ہے۔ عزیزان گرامی قدر:۔اہلحدیث کا مسلک بس یہی کچھ ہے ان کی مساعی اور ان کی ساری جدو جہد کا محور یہی دو چیزیں ہیں ان کی زندگی کے لیل و نہار کی ساری گردشیں ان کی جہدوسعی کے سارے پہلو ان کی سانس کاہر ہر نفخہ۔ان کی سوچ کا ہر ہر رخ اور ان کی حیات کی ہر کروٹ انہی دونوں چیزوں کے تابع ہے۔اپنے مسلک کے
Flag Counter