Maktaba Wahhabi

46 - 53
لڑکے کی حیات کے لئے کونڈے کرتا ہے تو کوئی کسی منت کیلئے؟ان کے متعلق کسی نے کیا ہی خوب کہا ہے کہ یہ امت روایات میں کھو گئی حقیقت خرافات میں کھو گئی طریقہ فاتحہ کے ضمن میں ایک کتاب تصنیف ہے یعنی 22رجب کو نماز فجر کے بعد پوریاں کونڈوں میں رکھ کر فاتحہ ہوتی ہے اور وہ کتاب پڑھی جاتی ہے جس میں لکھا ہے کہ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ 22رجب کو کونڈے کرو اور میرے توسُل سے مراد طلب کرو اور جو مراد پوری نہ ہو تو قیامت کے دن تمہارا ہاتھ اورمیرادامن ہوگا۔ 22رجب کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کی خوشی میں شیعوں کے یہاں خفیہ خفیہ جشن مسرت منایا جاتا تھا اور اس سلسلہ میں شیرینی اور پوریوں وغیرہ کو عام تقسیم سے بچا کر کسی مخصوص مقام پر ہی بٹھا کر کھلایا جاتا تاکہ محرم کے تبرأ کی طرح سنیوں کو اس کا پتہ نہ چلے یہی وجہ ہے کہ اب تک کونڈوں کی پوریوں کو اپنے مخصوص مقام سے باہر نہیں نکالا جاتا بلکہ کسی خاص(پردہ والی)جگہ پر ہی بٹھا کر کھلایا جاتا ہے عزیز و اقارب کو گھر میں بلاکر کھلائی جاتی ہیں ٹِکیاں باہر نکلنے نہیں پاتیں اور یہ فاتحہ ہر ایک گھر میں نہایت عقیدت مندی کے ساتھ ہوتی ہے یہ رسم برابر بڑھتی جارہی ہے اور ایک دوسرے کے یہاں جوق در جوق مثل مجلس طلبی بھرتی ہوتی جارہی ہے اہل تشیع کی طرح اب سنیوں کے گھر میں فاتحہ اور کونڈوں کا زور و شور ہو چکا ہے اور بڑی دھوم دھام
Flag Counter