Maktaba Wahhabi

اسلام اور مستشرقین

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ناشر: مکتبہ رحمت للعالمین

سال شائع: 2014

162
اس آیت مبارکہ میں مسلمانوں کے باہمی اختلافات (disputes) میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کا حکم دیا گیا ہے۔اللہ کی طرف رجوع سے مراد اللہ کی کتاب کی طرف رجوع ہے جبکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع سے مراد ان کی ذات یا ان کی اس دنیا سے رحلت کے بعد ان کی سنت کی طرف رجوع ہے۔ اگر تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم دین اسلام میں مصدرِ قانون (Source of Law) نہیں ہیں تو باہمی جھگڑوں کے حل میں ان کی طرف رجوع کا حکم کیوں دیا گیا؟ ایک اور جگہ ارشاد ہے: ﴿ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُوْنَ حَتّٰي يُحَكِّمُوْكَ فِيْمَا شَجَــرَ بَيْنَھُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوْا فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوْا تَسْلِــيْمًا 65؀ ﴾ (النساء: ۶۵) ’’پس آپ کے رب کی قسم! وہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں کہلائے گے جب تک کہ وہ اپنے باہمی اختلافات میں آپ سے فیصلہ نہ کروائیں۔ اور پھر جو فیصلہ آپ نے کیا، اس بارے اپنے دل میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں اور اسے دل سے تسلیم کر لیں۔‘‘20 پس اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دین اسلام میں اس قدر واضح آئینی اور قانونی حیثیت کے انکارکو ایک متعصبانہ رویہ (prejudiced approach) تو قرار دیا جا سکتا ہے لیکن کوئی علمی سوچ (academic attitude) نہیں۔ اسی طرح شاخت اپنی تحقیق میں اس اہم نکتے کو جانتے بوجھتے نظر انداز کر رہا ہے کہ احادیث کے علاوہ قرآن مجید میں بھی تو ہر شعبہ زندگی کے بارے کچھ نہ کچھ قوانین بیان ہوئے ہیں۔ اگر بالفرض، شاخت کی بات مان لی جائے کہ فقہی احادیث کا ذخیرہ علماء نے وضع کیا ہے تو قرآن مجید میں اسلامی قانون سے متعلق جو آیات یا ہدایات موجود ہیں، ان کا واضع (Author)کون ہے؟ کیا ان آیات کو بھی مسلمان فقہاء نے گھڑ لیا تھا؟ اس سے شاخت کا یہ نقطہ نظر بالکل غلط ثابت ہو جاتا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں اپنی امت کو کسی بھی قسم کاکوئی قانو ن نہیں دیا تھا۔ اسی طرح اپنے اس نکتہ نظر کو ثابت کرنے کے لیے کہ اسلام کی پہلی صدی میں اسلامی قانون نام کی کوئی چیزسرے سے موجودہی نہیں تھی، شاخت نے یہ تک لکھ دیا کہ
x
صفحہعنوان
2تحریک استشراق کا تعارف
3تحریک استشراق کا تعارف
3استشراق کا معنی ومفہوم(Meaning of Orientalism)
5استعراب (Arabism)
5استغراب (Occidentalism)
6مستشرق کا معنی ومفہوم
7مستشرق میں اصل مغربی ہونا ہے یا غیر مسلم
7لفظ مستشرق کا پہلی مرتبہ استعمال
7عصر حاضر میں مستشرق کی متبادل اصطلاحات
8تحریک استشراق کا تاریخی پس منظر
11تحریک استشراق کے اسباب ومحرکات(Reasons and Motives)
12طبعی محرکات(Natural Motives)
12تاریخی محرکات(Historical Motives)
12دینی محرکات (Religious Motives)
12استعماری محرکات(Imperialistic Motives)
13علمی محرکات(Academic Motives)
13تحریک استشراق کے اہداف ومقاصد (Objectives and Goals)
14دین اسلام کی تعلیمات اور تصویر کو مسخ کرنا
14اسلام کے غلبے کا خوف (Islam Phobia)
15مسلمانوں میں عیسائیت کی ترویج
15اصلاحِ مذہب (Protestant Reformation)
15سیاسی مقاصد
16معاصر مستشرقین اور مغربی استعمار
17مصادر ومراجع
23قرآن اور مستشرقین
23تھیڈو نولڈیکے (Theodor Noldeke)
29ولیم کلیر ٹزڈال (William St. Clair Tisdall)
37رچرڈ بیل) Richard Bell)
39آرتھر جیفری (Arthur Jeffery)
40آرتھر جیفری
48مصادر ومراجع
55مصادر قرآن اور مستشرقین
55ریجس بلاشیے (Regis Blacher)
57آرتھر جان آربری (Arthur John Arberry)
58جان ایڈورڈ وانس بارا (John Edward Wansbrough)
60ولیم منٹگمری واٹ (William Montgomery Watt)
61جان برٹن John Burton) (
65ابن وراق (Ibn Warraq)
67مستشرقین کے نزدیک قرآن مجید کے مصادر
67(۱)جاہلی شاعری:
71(۲)عرب حنفاء:
74(۳)تورات وانجیل:
76قرآنی نص پر مستشرقین کے اعتراضات
76(۱)کہانت (Devinition) کا بہتان:
78(۲)خطائے حس (Hallucination) کا الزام:
80(۳)خود کلامی (Soliloquy) اور کلام نفسی کا اعتراض:
82(۴)اجتماعی لاشعور (Collective Unconscious) کی تعبیر:
82(۵) قدیم مصاحف میں کمی بیشی کا دعویٰ:
83(۶)قرآنی الفاظ پر غیر عربی (Foreign Vocabulary) ہونے کا الزام:
84(۷)رسم قرآنی (Quranic Orthography) پر اعتراض:
85مصادر ومراجع
91حدیث اور مستشرقین
92گولڈ زیہر (Ignaz Goldziher)
101جوزف شاخت (Josef Schacht)
105نابیہ ایبٹ (Nabia Abbott)
107جیمز روبسن (James Robson)
109مصادر ومراجع
115سیرت اور مستشرقین
115پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے قرون وسطیٰ کے مغربی اسکالرز کا موقف
117پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے دورِ جدید کے مغربی اسکالرز کا موقف
117ایلائس سپرنگا (Aloys Sprenger)
125ولیم میور (William Muir)
126ڈیوڈ صموئیل مارگولیتھ (David Samuel Margoliouth)
128ولیم منٹگمری واٹ (William Montgomery Watt)
129مصادر ومراجع
133تاریخ اور مستشرقین
134رینالڈ ایلین نکلسن (Reynold Alleyne Nicholson)
136کارل بروکلمان (Carl Brockelmann)
142فیلپ خوری ہٹی (Philip Khuri Hitti)
143ہاملٹن گِب (Hamilton Alexander Rosskeen Gibb)
145برنارڈ لیوس (Bernard Lewis)
148مصادر ومراجع
155فقہ اسلامی اور مستشرقین
155ڈنکن بلیک میکڈونلڈ (Duncan Black Macdonald)
156گاٹ ہیف بیگش ٹراسا (Gotthelf Bergstrasser)
157جوزف شاخت (Joseph Franz Schacht)
163نورمن کولڈر(Norman Calder)
165مصادر ومراجع
Flag Counter