Maktaba Wahhabi

اسلام اور مستشرقین

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ناشر: مکتبہ رحمت للعالمین

سال شائع: 2014

134
رینالڈ ایلین نکلسن (Reynold Alleyne Nicholson) رینالڈ نکلسن Reynold Alleyne Nicholson (۱۸۶۸۔۱۹۴۵ء) برطانوی انگریز مستشرق ہے۔ اس نے اپنی تعلیم یونیورسٹی آف کیمبرج سے مکمل کی اور یہاں ہی ۱۹۰۲ء سے لے کر ۱۹۲۶ء تک فارسی زبان کے لیکچرر کے طور اپنی خدمات پیش کیں۔ اس کے بعد اس نے ۱۹۲۶ء سے ۱۹۳۳ء تک کیمبرج میں ہی عربی زبان کے پروفیسر کے طور کام کیا۔ 2 نکلسن اسلامی لٹریچر اور صوفی ازم میں ایک ماہر اسکالر کے طور معروف ہے۔ بعض لوگ اسے’ رومی اسکالر‘ بھی کہتے ہیں کہ اس نے مولانا روم کی مثنوی کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ یہ ترجمہ ۱۹۲۵ء سے ۱۹۴۰ء کے مابین ۸ جلدوں میں شائع ہوا۔ اس نے اپنے شاگرد علامہ اقبال رحمہ اللہ کی کتاب ’اسرار خودی‘ کا بھی فارسی سے انگریزی میں"The Secrets of the Self" کے نام سے ترجمہ کیا۔ اس کی معروف کتب میں"A Literary History of the Arabs" اور "The Mystics of Islam"ہیں جو بالترتیب ۱۹۰۷ء اور ۱۹۱۴ء میں شائع ہوئیں۔3 نکلسن نے عربوں کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اپنے پیش رَوؤں میں سے جرمن مستشرق الفریڈ فون کریماAlfred von Kremer (۱۸۲۸۔۱۸۸۹ء)، گولڈزیہر،نولڈیکے اور ویلہاؤزن سے بہت استفادہ کیا ہے۔ اس نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں یہ بات بھی بیان کی ہے کہ اگرچہ میں نے بہت سے مقامات پر حوالہ نہیں دیا لیکن میری کتاب کا قاری اس کتاب کے مطالعہ کے دوران یہ ضرور محسوس کرے گا کہ اس کتاب میں کریما، گولڈ زیہر، نولڈیکے اور ویلہاؤزن جیسی رہنما اور سند کی حیثیت رکھنے والی شخصیات سے کس قدر استفادہ کیا گیا ہے۔ اس کا کہنا یہ بھی ہے کہ میں نے انہی کے کام کو دراصل اپنی اس کتاب میں پیش کیا ہے: Finally, it behoves me to make a full acknowledgement of my debt to the learned Orientalists whose works I have studied and freely 'conveyed' into these pages. References could not be given in every case, but the
x
صفحہعنوان
2تحریک استشراق کا تعارف
3تحریک استشراق کا تعارف
3استشراق کا معنی ومفہوم(Meaning of Orientalism)
5استعراب (Arabism)
5استغراب (Occidentalism)
6مستشرق کا معنی ومفہوم
7مستشرق میں اصل مغربی ہونا ہے یا غیر مسلم
7لفظ مستشرق کا پہلی مرتبہ استعمال
7عصر حاضر میں مستشرق کی متبادل اصطلاحات
8تحریک استشراق کا تاریخی پس منظر
11تحریک استشراق کے اسباب ومحرکات(Reasons and Motives)
12طبعی محرکات(Natural Motives)
12تاریخی محرکات(Historical Motives)
12دینی محرکات (Religious Motives)
12استعماری محرکات(Imperialistic Motives)
13علمی محرکات(Academic Motives)
13تحریک استشراق کے اہداف ومقاصد (Objectives and Goals)
14دین اسلام کی تعلیمات اور تصویر کو مسخ کرنا
14اسلام کے غلبے کا خوف (Islam Phobia)
15مسلمانوں میں عیسائیت کی ترویج
15اصلاحِ مذہب (Protestant Reformation)
15سیاسی مقاصد
16معاصر مستشرقین اور مغربی استعمار
17مصادر ومراجع
23قرآن اور مستشرقین
23تھیڈو نولڈیکے (Theodor Noldeke)
29ولیم کلیر ٹزڈال (William St. Clair Tisdall)
37رچرڈ بیل) Richard Bell)
39آرتھر جیفری (Arthur Jeffery)
40آرتھر جیفری
48مصادر ومراجع
55مصادر قرآن اور مستشرقین
55ریجس بلاشیے (Regis Blacher)
57آرتھر جان آربری (Arthur John Arberry)
58جان ایڈورڈ وانس بارا (John Edward Wansbrough)
60ولیم منٹگمری واٹ (William Montgomery Watt)
61جان برٹن John Burton) (
65ابن وراق (Ibn Warraq)
67مستشرقین کے نزدیک قرآن مجید کے مصادر
67(۱)جاہلی شاعری:
71(۲)عرب حنفاء:
74(۳)تورات وانجیل:
76قرآنی نص پر مستشرقین کے اعتراضات
76(۱)کہانت (Devinition) کا بہتان:
78(۲)خطائے حس (Hallucination) کا الزام:
80(۳)خود کلامی (Soliloquy) اور کلام نفسی کا اعتراض:
82(۴)اجتماعی لاشعور (Collective Unconscious) کی تعبیر:
82(۵) قدیم مصاحف میں کمی بیشی کا دعویٰ:
83(۶)قرآنی الفاظ پر غیر عربی (Foreign Vocabulary) ہونے کا الزام:
84(۷)رسم قرآنی (Quranic Orthography) پر اعتراض:
85مصادر ومراجع
91حدیث اور مستشرقین
92گولڈ زیہر (Ignaz Goldziher)
101جوزف شاخت (Josef Schacht)
105نابیہ ایبٹ (Nabia Abbott)
107جیمز روبسن (James Robson)
109مصادر ومراجع
115سیرت اور مستشرقین
115پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے قرون وسطیٰ کے مغربی اسکالرز کا موقف
117پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے دورِ جدید کے مغربی اسکالرز کا موقف
117ایلائس سپرنگا (Aloys Sprenger)
125ولیم میور (William Muir)
126ڈیوڈ صموئیل مارگولیتھ (David Samuel Margoliouth)
128ولیم منٹگمری واٹ (William Montgomery Watt)
129مصادر ومراجع
133تاریخ اور مستشرقین
134رینالڈ ایلین نکلسن (Reynold Alleyne Nicholson)
136کارل بروکلمان (Carl Brockelmann)
142فیلپ خوری ہٹی (Philip Khuri Hitti)
143ہاملٹن گِب (Hamilton Alexander Rosskeen Gibb)
145برنارڈ لیوس (Bernard Lewis)
148مصادر ومراجع
155فقہ اسلامی اور مستشرقین
155ڈنکن بلیک میکڈونلڈ (Duncan Black Macdonald)
156گاٹ ہیف بیگش ٹراسا (Gotthelf Bergstrasser)
157جوزف شاخت (Joseph Franz Schacht)
163نورمن کولڈر(Norman Calder)
165مصادر ومراجع
Flag Counter