Maktaba Wahhabi

319 - 456
مفسرینِ اُمت کا یہ اتفاق اور فقہا کا اجماع منشائے الٰہی کو سمجھنے کے لیے ایک دلیل قطعی ہے۔ اگر یہ غلط ہوتا اور اﷲ تعالیٰ کا منشا یہاں صرف مردوں کی تخصیص نہ ہوتا تو یقیناً یہ اجماعِ امت متصور نہیں کیا جا سکتا تھا، جو فی الواقع موجود ہے، کیوں کہ یہ ایک غلط بات اور منشائے الٰہی کے خلاف اجماع ہوتا اور نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ میری امت گمراہی پر مجتمع نہیں ہوگی۔ اس بنا پر یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ مفسرینِ اُمت اور فقہائے کرام سے فہمِ قرآن میں غلطی بھی ہوگئی ہو اور پھر اس پر اجماع بھی ہوجائے۔ اگر ان کے فہم میں غلطی ہوتی تو یقیناً اس میں اختلاف ہوتا اور کچھ نہ کچھ لوگ ضرور دوسری رائے کے حامل بھی ہوتے، جس طرح کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری امت میں ایک گروہ ضرور حق پر رہے گا، کسی ایک مفسر یا کسی ایک فقیہ کا بھی ’ اَرْبَعَۃَ رِجَالٍ ‘ میں اختلاف نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ فہم و تفسیر منشائے الٰہی کے مطابق ہے۔ لفظ ’ اَرْبَعَۃَ ‘سے کس طرح ’ ا َرْبَعَۃَ رِجَالٍ ‘ مسلّم ہے، اس کے لیے امام شافعی رحمہ اللہ کی کتاب ’’الام ‘‘ سے ایک اقتباس قابلِ ملاحظہ ہے: ’قَالَ الشَّافِعِيْ رحمہ اللّٰہ فَلَا یَجُوْزُ فِي الزِّنَا الشُّھُوْدُ أَقَلُّ مِنْ أَرْبَعَۃٍ بِحُکْمِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ بِحُکْمِ رَسُوْلِہٖ صلیاللّٰه علیہ وسلم فَإِذَا لَمْ یَکْمُلُوْا أَرْبَعَۃٌ فَھُمْ قَذَفَۃٌ، وَکَذٰلِکَ حَکَمَ عَلَیْھِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَجَلَدَھُمْ جَلْدَ الْقَذفَۃِ، وَلَمْ أَعْلَمْ بَیْنَ أَحَدٍ لَقِیْتُہٗ بِبَلَدِنَا اخْتِلَافًا فِیْمَا وَصَفْتُ مِنْ أَنَّہٗ لَا یُقْبَلُ فِيْ الزِّنَا أَقَلُّ مِنْ أَرْبَعَۃٍ، وَأَنَّھُمْ إِذَا لَمْ یَکْمُلُوْا أَرْبَعَۃٌ حُدُّوا حَدَّ الْقَذْفِ، وَلَیْسَ ھٰکَذَا شَیْیٌٔ مِّنَ الشَّھَادَاتِ غَیْرَ شُھُوْدِ الزِّنَا ’[1] اس اقتباس میں چار دفعہ ’ اَرْبَعَۃَ ‘ کا لفظ آیا ہے اور کہیں بھی اس کی وضاحت لفظِ ’’ رجال ‘‘ سے نہیں کی، کیوں کہ عدد معدود کے مسلّمہ اصول کی رو سے ’ أربعۃ ‘سے مراد ’ أربعۃ رجال ‘ ہی ہو سکتا ہے، کچھ اور نہیں۔ حدِ زنا کے ثبوت کے لیے کوئی متعین نصابِ شہادت نہیں؟ 3۔ تیسرا دعویٰ (غامدی صاحب کی طرف سے) یہ کیا گیا ہے کہ الزامِ زنا کے ثبوت کے لیے قرآن و حدیث میں کہیں بھی نصابِ شہادت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے چار گواہوں کو ضروری قرار دینا ہی سرے سے
Flag Counter