Maktaba Wahhabi

9 - 222
سعودی کبار علماء کی کمیٹی کا فتوی: (یجب علی المرأۃ ستروجھھا وکفیھا عن الرجال الأجانب ) (فتاوی اللجنۃ :۱۷/۱۵۳) عورت پراجنبی مردوں سے اپنے چہرے اورہاتھوں کو ڈھانپے رکھنا واجب ہے۔ سماحۃ الشیخ عبدالعزیزبن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ کافتوی: (احتجاب المرأۃ المسلمۃ عن الرجال الأجانب وتغطیۃ وجھھا أمر واجب دل علی وجوبہ الکتاب والسنۃ واجماع السلف الصالح) (مجموع فتاوی :۵/۲۳۶) مسلم خاتون کا اجنبی مردوں سے پردہ کرنا اور اپنے چہرے کو ڈھانپے رکھنا ایک امرِ واجب ہے،اس کے وجوب پر قرآن،حدیث اور سلف صالحین کا اجماع دال ہے۔ فضیلۃ الشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کافتوی: (النصوص الشرعیۃ والمعقولات العقلیۃ کلھا تدل علی وجوب ستر المرأۃ وجھھا) (دروس وفتاوی فی الحرم المکی ،ص۲۷۳) تمام شرعی دلائل اور عقلی شہادتیں عورت کے چہرے کے پردے کے وجوب پر دال ہیں۔
Flag Counter