Maktaba Wahhabi

13 - 222
مغرب کے مضحمل اورسیاہ معاشرے میں مضبوط ہونے والے یہ کانٹے اور مغرب کی تشکیک اورغدرسے بھرپور گود میں پلنے والے یہ سانپ ،جب اچھل کود کے قابل ہوئے تو مسلمانوں کے پاکیزہ علاقوں میں تسلسل کے ساتھ،یہ گمراہ کن اور برباد کن نعرے لگانے میں مصروف ہوگئے: عورت کا گاڑی کی ڈرائیونگ کرنے کی اجازت کانعرہ۔  عورت کیلئے ،مرد کے شانہ بشانہ کام کرنے کی دعوت ۔ تعلیمی اداروں میں مردوزن کے باہمی اختلاط کی دعوت۔ جدید وسائل کے استعمال کے بہانے سے آہستہ آہستہ لاشعوری طور پر مردوں اور عورتوں کو اختلاط اوربے حیائی کی خندقوں میں دھکیل دینے کاپروگرام۔ بے پردگی اور زیب وزینت (فیشن)کے اظہار کی دعوت۔ ہمارے اس رسالہ (الشہاب )کاموضوع یہ آخری نکتہ ہے،پردہ کے حوالہ سے ابھرنے والے شبہات کی بیخ کنی مقصود ہے ۔ بے پردگی کی دعوت دینے والی اس شیطانی چیخ وپکار کے سوتے درحقیقت،لادینی علمانی تنظیم سے پھوٹتے ہیں،جن کا گمراہ کن شعار (آزادی نسواں) کے نام سے متعارف ہے۔ عورتوں کی آزادی کا ان کے نزدیک مفہوم یہ ہے کہ انہیں اسلامی آداب اور شرعی احکام کی پابندی سے آزاد کردیا جائے،بالفاظ دیگر ان کی پروقار اسلامی شخصیت کومجروح بلکہ معدوم کردیاجائے۔ اس تحریک کے انتہائی خطرناک سانپوں اوران کے دیگر حواری کیڑوں مکوڑوں (ان پر وہی کچھ نازل ہو جو،ابورغال کی قبر پرہوتاہے) نے،مصرمیں عورت کو بے پردہ کرکے جو بے راہ روی پھیلائی،وہ ابھی تک ہمارے ذہنوں سے محو نہیں ہوسکی۔
Flag Counter