Maktaba Wahhabi

174 - 186
کے علوم دوسری نسل تک پہنچنے اور مزید ترقی کرتے چلے جانے کا موقع ہی نہ ملتا۔ قلم کے استعمال کا فن جب خود خالق کائنات نے سکھایا ہے تو پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس نے اس فن کے صحیح استعمال کی ہدایت نہ دی ہو اور اس کے غلط استعمال کے نتائج سے خبردار نہ کیا ہو۔ اللہ تعالیٰ کی سنت یہ ہے کہ جن چیزوں کی منفعت یا مضرت فوری طور پر ظاہر ہو جاتی ہے اور آدمی کے اخلاق پر ان کے اثرات مرتب نہیں ہوتے، ان کے بارے میں وہ کوئی ہدایت نہیں دیتا لیکن جن باتوں کے فوائد اور نقصانات دیر سے ظاہر ہوتے ہیں اور ان کا برا اثر انسان کے اخلاق پر پڑتا ہے تو وہ ان کے بارے میں انسان کو ضرور خبردار کرتا ہے اور ضروری ہدایات دیتا ہے۔ مثال کے طور پر زہر کو اسلام نے مہلک ہونے کے باوجود حرام نہیں قرار دیا کیونکہ زہر انسان کے اخلاق پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ اس کے مقابلے میں لحم الخنزیر کو مہلک نہ ہونے کے باوجود حرام قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ انسان کے اخلاق پر برا اثر ڈالتا ہے اور آدمی اپنے طور پر اس کی مضرت کا صحیح اندازہ نہیں کرسکتا۔
Flag Counter