Maktaba Wahhabi

79 - 292
حسن بصری سے مرسل روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک رات کی بیماری سے تمام گناہوں کو مٹادیتا ہے۔ عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:’’ یہ عمدہ حدیث ہے، محدثین ایک رات کی بیماری سے تمام گناہوں کو مٹائے جانے کی امید رکھتے تھے۔‘‘[1] نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک بیمار آدمی کے پاس آئے اور اسے کہا کہ یہ دعا کرو : ’’اے اللہ میں تجھ سے جلدی صحت مندی کی دعا کرتا ہوں اور تکلیف پر صبر کرنے کی اور دنیا سے تیری رحمت کی طرف نکلنے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ’’بخار سے اس طرح گناہ جھڑتے ہیں جیسے درخت کے پتے جھڑتے ہیں۔‘‘ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مریض کی عیادت فرمائی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’(بخار) یہ میری آگ ہے، میں اسے دنیا میں بندے پر اس لیے مسلط کرتا ہوں تاکہ آخرت کے حصے کی آگ اسے دنیا میں ہی مل جائے۔‘‘[2] امام مجاہد تفسیر بیان کرتے ہیں : ’’بخار ہر مومن کے حصے کی آگ ہے پھر انھوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی : (وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا) (مریم:71) ’’ہر ایک جہنم پر وارد ہوتا ہے۔‘‘ یہ امام مجاہد کی جہنم میں داخلے کی وہ تفسیر نہیں ہے جو قرآن میں ہے کیونکہ قرآن کی آیت کا سیاق اس کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بخار کے ذریعے گناہوں کو مٹاتا ہے تاکہ جہنم پر ورد و آسان ہو جائے اور وہ جلدی جلدی نجات پاجائے۔ (واللہ اعلم) بخار جہنم کی بھٹی میں سے ہے اور ہر مومن کے لیے آگ کا حصہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’مومن جب اپنی بیماری سے نکلتا ہے تو اس برف کی طرح شفاف ہوتا ہے جو آسمان سے نازل ہو۔‘‘[3]
Flag Counter