کا بیان تو ہو چکا، یہاں ہم شکر کی حقیقت اور ماہیت ذکر کرتے ہیں۔شکر کی حقیقتاحسان کرنے والے کی اس کی شان کے مطابق تعریف کرنا:شکر کفر کی ضد ہے، ہر ایک کا شکر اس کے مناسب ہوتا ہے، جانوروں کا شکر یہ ہے کہ ان کا چارہ کم از کم اتنا ہو جو ان کے لیے کافی ہو جائے ۔ آسمان کا شکر اس کا پانی برسانا اور پستان کا شکر جب وہ دودھ سے لبریز ہو۔ اس شکر کے درمیان اور جس شکر کا حکم دیا گیا ہے اگر غور کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ان کے درمیان کتنی مناسبت پائی جاتی ہے۔ اس میں زیادتی اور بڑھوتری کے معنی ہیں۔شکر کے تین ارکان ہیں :1 اللہ کی نصیحت کا اعتراف کرنا2 نعمت پر تعریف کرنا3 شکر کے ذریعے اللہ کی رضا تلاش کرناایک آدمی سہل رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آکر شکوہ کرنے لگا کہ رات کو میرے گھر چور آیا تھا اور سب کچھ لوٹ کر لے گیا۔ اس نے کہا: ’’شکر کر، اگر بڑا ڈاکو تیرے دل میں گھس کر تیری توحید لوٹ لیتا تو تو کیا کرتا۔‘‘ کہا گیا ہے کہ جب تو ہاتھ سے بدلہ دینے سے رک جائے تو اپنی زبان سے زیادہ سے زیادہ شکر کر۔ چار چیزیں ایسی ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں:1 بہرے سے مشورہ کرنا2 ناشکرے پر احسان کرنا3 شور والی زمین میں بیج بونا4 سورج کے سامنے چراغ روشن کرنا