Maktaba Wahhabi

230 - 292
اور ہائے ہائے کرنے والا برابر نہیں ہو سکتا۔ تم نے صبر والوں کو نہیں دیکھا کہ ان کو ان کے صبر کی جزا دی گئی اور اللہ دیکھنے سننے والا ہے۔ اور جو شخص اپنے تئیں اللہ کی نعمت میں نہ ہو تو اس کے لیے وہ دن اور یہ زندگی برابر ہے، جس میں اس کی پسلیاں آرپار ہوجائیں گی۔ وہ دنیا میں ضائع ہوگیا اور اس کی نعمت بے کار ہوگئی اور اللہ جو رزق دینا چاہتا ہے اس کے رزق کو کوئی چیز نہیں روک سکتی۔‘‘ 106۔ امام ابن ابی الدنیا رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میرے سامنے قریش کے ایک آدمی نے یہ شعر کہے: الخلق للخالق والشکر للـ منعم والتسلیم للقادر وخالص البر ومحض التقی والورع الصادق للصابر ’’مخلوق خالق کے لیے ہے اور شکر منعم کے لیے اور پیروی قادر کے لیے ہے اور خالص نیکی اور خالص تقویٰ اور سچی پرہیزگاری صابر کے لیے ہے۔‘‘ 107۔حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’انسان ایک گھڑی کے صبر کے بدلہ میں بہت سی خیر کو پہنچ جاتا ہے۔‘‘ 108۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((ما یزال البلاء بالمومن والمومنۃ فی جسدہ وفی ولدہ، حتی یلقی اللّٰہ یوم القیامۃ وما علیہا من خطیئۃ۔))[1] ’’مومن اور مومنہ کے جسم میں اور اس کی اولاد میں مصیبت لگی رہتی ہے، حتیٰ کہ
Flag Counter