Maktaba Wahhabi

100 - 292
((اَللّٰھُمَّ أَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وُحُسْنِ عِبَادَتِکَ))[1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ چار چیزیں ہیں جسے وہ عطا کی گئیں اسے دنیا و آخرت کی بھلائی عطا کی گئی: ((قَلْبًا شَاکِرًا وَلِسَانًا ذَاکِرًا وَبَدْنًا عَلَی الْبَلَاء صَابِرًا وَ زَوْجَۃً لَا تَبْغِیْہِ خَوْفًا فِیْ نَفْسِہَا وَلَا فِيْ مَالِھَا))[2] 1۔شکر کرنے والا دل 2۔ذکر کرنے والی زبان 3۔ صبر کرنے والا جسم 4۔ بیوی جس سے خیانت کا خوف نہ ہو۔‘‘ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے : ’’بندے پر اللہ تعالیٰ جو بھی نعمت کرتا ہے اور وہ جان لیتا ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اللہ تعالیٰ بندے کی طرف سے اس کا شکر لکھ دیتا ہے اور بندے میں جب گناہ پر شرمندگی دیکھتا ہے تو توبہ سے پہلے ہی اسے معاف کر دیتا ہے اور جب بندہ نیا کپڑا پہنتے ہوئے ’’الحمدللّٰہ‘‘ پڑھتا ہے تو کپڑے اس کے ٹخنے تک پہنچنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما دیتا ہے۔‘‘ [3] بندہ جب لقمہ کھاتا ہے اور ’’الحمدللّٰہ‘‘ کہتا ہے اور جب پانی کا گھونٹ پیتا ہے اور ’’الحمدللّٰہ‘‘ کہتا ہے تو اللہ اس سے راضی ہو جاتا ہے۔ [4] اللہ کی رضا مندی یہ سب سے بڑی جزا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ أَكْبَرُ) (التوبة:72) ’’اور اللہ کی طرف سے تھوڑی سی خوشنودی سب سے بڑی ہے۔‘‘ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’اللہ تعالیٰ نعمت کے ذریعے جسے چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا
Flag Counter