3۔ اسی طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ’’لاتشہد المرأۃ یعنی الخطبۃ ولاینکح‘‘۸۲؎ ’’عورت خطبہ نہ دے اورنہ ہی نکاح کرے۔‘‘ نکاح کے بعد دعا نکاح کے بعد دلہااوردلہن کوبرکت کی دعا دینی چاہیے اوران کے لیے مسنون دعا کرنا مستحب ہے جیساکہ حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم شادی کرنے والے شخص کوان الفاظ میں خیرو برکت کی دعا دیتے تھے۔ ’’بارک اللّٰہ لک وبارک علیک وجمع بینکما فی خیر‘‘۸۳؎ ’’اللہ تعالیٰ تمہارے لیے بہتر ی کرے اورتم پر برکت نازل فرمائے اورتم دونوں(میاں بیوی)کے درمیان بھلائی پر اتفاق پیدا فرمائے۔‘‘ 2۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں ’’مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی مجھے میر ی امی لائیں توگھر میں کچھ انصاری عورتیں تھیں۔انہوں نے کہا’’خیر پر اوربرکت اوراچھے نصیب پر۔‘‘۸۴؎ 3۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں عقیل بن ابی طالب نے بنی جعشم کی ایک عورت سے شادی کی توانہوں نے کہا’’تم میں اتفاق واتحاد ہو اوراولادنصیب ہو ‘‘عقیل نے کہا ایسے کہو جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا’’اللہ تم میں اورتم پر برکت دے۔‘‘۸۵؎ 4۔ نیل الاوطار میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے نکاح کی تقریب میں شامل ہوئے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو ان الفاظ میں دعادی’’الخیر والبرکۃ والالفۃ والطائر ا عیون والسعۃوالرزق بارک اللّٰہ لکم‘‘۸۶؎ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کواس کی شادی کے موقع پر دعادی کہ اللہ تعالیٰ اس شادی میں خیر وبرکت فرمائے اورتعلق نکاح کو الفت ومحبت کا باعث بنادے اوریہ شادی دائیں طرف اڑنے والے پرندے کی طرح ہے(دورجاہلیت میں لوگ فال پکڑتے تھے کہ پرندہ اگر دائیں طرف اڑ گیا توقسمت اچھی ہوگی اوربائیں طرف اڑ گیا توبری قسمت اورنقصانات ٹوٹنے والے ہیں تواس چیز کو سامنے رکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کوفرمایا کہ یہ دائیں طرف اڑنے والے پرندے کی طرح ہے یعنی آپ کے لیے خیر برکت کا باعث ہے۔اوروسعت ورزق کا باعث ہے اوراللہ تعالیٰ تمہاری شادی کوبابرکت بنادے۔ 5۔ ایک حدیث مبارکہ میں مذکورہ الفاظ وارد ہوئے ہیں۔ ’’عن ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ أن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم کان اذا رفأ الی قال بارک اللّٰہ لکم وبارک علیکم وجمع بینکم فی خیر‘‘۸۷؎ 6۔ حضرت عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بنی جعشم کی ایک عورت سے شادی کی تواس کوکہاگیا کہ آپ کا جوڑا ملارہے اورتم سے بیٹے پیداہوں توکہا!کہ تم اس طرح کہو جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعادی تھی۔کہ ’’بارک اللّٰہ فیکم وبارک لکم‘‘ کہ اللہ تعالیٰ تم میں برکت کرے اورتم دونوں پر رحمت کا نزول فرمائے۔۸۸؎ |