Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

حسن ہونے کومتقاضی ہے۔شیخ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ نے نہ صرف خطبہ سے متعلق روایات کومجموعی طور پر صحیح قرار دیا ہے بلکہ انفرادی طور پر بھی بعض روایات پر صحت کا حکم لگایا ہے مزید تفصیل کیلئے علامہ البانی رحمہ اللہ کاکتابچہ بعنوان ’’خطبۃ الحاجۃ التی کان رسول اللّٰہ یعلمہا الصحابۃ ‘‘ملاحظہ کیا جاسکتاہے۔مذکورہ خطبہ موصوف کا ثابت کردہ ’’نص الخطبہ ہے۔ ایجاب وقبول کاطریقہ نکاح پڑھانے والا خطبہ مسنونہ پڑھنے کے بعد دلہے اورگواہوں اورلڑکی کے ولی کی موجودگی میں اس طرح کہے گا کہ میں فلاں بنت فلاں(لڑکی کاپورا نام لے)کا نکاح اس کے ولی کی اجازت ورضامندی سے فلاں بن فلاں کا(لڑکے کاپورا نام لے )کے ساتھ ان گواہوں کی موجودگی اوراتنے حق مہر کے عوض۔(جوبھی مہر مقرر کیاگیا ہو اسے بیان کرتے ہوئے )کرتاہوں پھر لڑکے کی طرف متوجہ ہوکرپوچھے ’’کیا آپ کویہ نکاح قبول ہے ؟‘‘تودولہا کے قبول کرنے سے نکاح ہوجائے گا۔ البتہ لڑکی سے ایجاب قبول کی ضرورت نہیں کیونکہ اسکی وکالت اسکا ولی کررہاہے یاد رہے کہ ایجاب و قبول کایہی جملہ سب سے اہم اور ضروری ہے اس لیے نکاح سے پہلے کسی کاغذ پر لڑکی اور لڑکے کا پورا نام اور مہر کی تفصیل لکھ لیں تاکہ ایجاب و قبول کراتے وقت کوئی غلطی نہ ہو۔ بغیر خطبہ کے نکاح یادرہے کہ اگر خطبہ نہ بھی ہو تونکاح درست ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ بنی سلیم کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ میں نے ایک عورت کے لیے پیغام نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کودیاجس نے اپنا نفس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کونکاح کے لیے پیش کیا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کوفرمایا ’’میں نے تمہارے پاس موجود قرآن کے عوض تیرا اس سے نکاح کردیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ نہ پڑھا۔‘‘۷۳؎ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے فتح الباری میں سفیان ثوری رحمہ اللہ اوردیگر علماء کرام کاقول نقل کیا ہے۔ ’’ان النکاح جائز بغیر خطبۃ‘‘ ’’خطبہ کے بغیر نکاح ہوجاتاہے اورایسا عمل کرنا جائزہے۔‘‘ اس قول کونقل کرنے کے بعد امام ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض اہل علم نے نکاح میں خطبہ کی شرط لگائی ہے۔لیکن یہ قول شاذہے۔۷۴؎ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے فتح الباری میں لکھاہے: ’’وفیہ أنہ لا یشترط فی صحۃ العقد تقدم الخطبۃ‘‘ ’’کہ نکاح اورعقدکی صحت کے لیے نکاح سے قبل خطبہ پڑھنے کی شرط نہیں لگائی(یعنی خطبہ نکاح نکاح کی صحت ورقم پر کوئی اثر نہیں رکھتا اتناضروری ہے کہ یہ مندوب ہے۔‘‘۷۵؎ اس کی حکمتیں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’دورجاہلیت میں لوگ نکاح سے پہلے خطبہ دیتے تھے اوراس سے پہلے اپنی قوم کے فخریہ قصے وغیرہ بیان کرتے۔اسے وہ اپنے مقصد اوراظہار فخر کاذریعہ بناتے۔اس طریقہ کااجراء بھی ایک مصلحت تھا کیونکہ خطبہ کی بنیاد تشہیر پر ہے تشہیر یہ ہے کہ نکاح کوسب لوگوں
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter