Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

﴿فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِنَ النِّسَائِ مَثْنٰی وَ ثُلَاثَ وَ رُبٰعَ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَۃً﴾۱۳؎ ’’جو عورتیں تمہیں پسند آئیں،ان میں سے دو دو تین تین اور چار چار سے نکاح کرلو،لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ان کے ساتھ عدل نہ کر سکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو۔‘‘ مذکورہ بالا دونوں آیات میں ہم جنس سے تعلق نکاح کی مذمت کی گئی ہے اورمخالف جنس سے نکاح کی ترغیب دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا اس فطری قانون کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے اس سے برعکس معاملہ غیر فطری ہے لہٰذا انہی دنوں امریکہ میں ایسے بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے کہ نکاح لازماً دو مختلف جنسوں کے مابین ہی ہونا چاہئے۔یہ بل جلد ہی سینٹ سے پاس کروا لیا جائے گا۔۱۴؎ ٭ نکاح صرف غیر محرم سے ہوسکتاہے جبکہ معاہدہ اس قید سے مبرا ہے ﴿حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ أُمَّھٰتُکُمْ وَبَنَاتُکُمْ وَأَخَوَاتُکُمْ وَعَمّٰتُکُمْ وَخٰلٰتُکُمْ وَبَنَاتُ الأَْخِ وَ بَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّھٰتُکُمْ الّٰتِیْ أَرْضَعْنَکُمْ وَأَخَوٰتُکُمُ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَأُمَّہٰتُ نِسَائِکُمْ وَرَبَائِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَائِ کُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَإِنْ لَّمْ تَکُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِکُمْ الَّذِیْنَ مِنْ أَصْلَابِکُمْ وَأَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الأُخْتَیْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللّٰہ کَانَ غَفُوْرًارَّحِیْمًا﴾۱۵؎ ’’تم پر حرام کی گئی تمہاریں مائیں،بیٹیاں،بہنیں،پھوپھیاں،خالائیں،بھتیجیاں،بھانجیاں،اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو،اور تمہاری دودھ شریک بہنیں،تمہاری بیویوں کی مائیں،اور تمہاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے۔ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا تعلق زن وشو ہو چکا ہو۔ورنہ اگر(صرف نکاح ہوا ہو اور ) تعلق زن وشو نہ ہوا ہو تو(انہیں چھوڑ کر ان کی لڑکیوں سے نکاح کر لینے ہیں) تم پر کوئی مواخذہ نہیں ہے۔اور تمہارے ان بیٹیوں کی بیویاں جو تمہاری صلب سے ہوں،اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو،مگر جو پہلے ہو گیا سو ہو گیا،اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔‘‘ اس آیت کا ماحاصل یہ ہے کہ نکاح کوئی عام معاہدہ نہیں جو صرف فریقین کی رضا مندی کے بعد استوار کیا جاسکتا ہو اگر ایسا ہوتا تو ماں اور بیٹے،باپ اور بیٹی کے درمیان بھی جائز ہوتا حالانکہ ایسا کسی مذہب میں بھی جائز نہیں۔اسلام میں سترہ رشتے ایسے ہیں جن کا آپس میں نکاح حرام ہے۔۱۶؎ ٭ خفیہ نکاح کرنا منع ہے جبکہ معاہدہ خفیہ بھی ہوسکتا ہے۔ موطا امام مالک میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ واقعہ درج ہے: ’’ ان عمر رضی اللّٰہ عنہ بن الخطاب أتی بنکاح لم یشہد علیہ إلا رجل وامرأۃفقال ہذا نکاح السر ولا اجیزہ ولو کنت تقدمت فیہ لرجمت‘‘۱۷؎ اوراسی طرح ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہ اپنے نکاح کا واقعہ بیان کرتی ہیں: ’’فجعلت جویریات لنا یضربن بالدف ویند بن من قتل من آبائی یوم بدر إذ قالت احداھن:وفینا نبی یعلم ما فی غد فقال:دعی ھذہ وقولی بالذی کنت تقولین‘‘ ۱۸؎ ’’چھوٹی چھوٹی بچیاں دف بجانے لگیں اور بدر کے دن شہید ہونے والے آباؤ اجداد کی تعریف کرنے لگیں۔اچانک ایک بچی نے کہا:ہم
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter