محدثین و اہل دانش کے اقوال و آثار1۔ امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’نوحہ وغیرہ جیسے تمام افعال حرام ہیں۔‘‘ ۸۴؎2۔ شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’میت پر نوحہ کرنا حرام ہے۔‘‘۸۵؎ 3۔ سلیم ہلالی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:’’میت پرنوحہ خوانی حرام ہے اور وہ یہ ہے کہ میت پر بلند آواز سے رویا جائے۔‘‘۸۶؎4۔ سعودی مجلس افتاء کی طرف سے فتویٰ شائع ہوا ہے:’’میت کے اچھے افعال یاد کرکے رونا،نوحہ کرنا،کپڑے پھاڑنا،رخساروں کو پیٹنا اور اس کے مشابہ کوئی بھی کام کرنا جائز نہیں۔‘‘۸۷؎5۔ شیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’نوحہ خوانی جائز نہیں۔‘‘۸۸؎