Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

339
شادی کے موقع پر تعاون و شراکت 1۔مال کی صورت میں تعاون و شراکت شادی و بیاہ کے موقع پر مال و متاع اور سرمایہ کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔جس کی بنا پر انسان خواہش رکھتا ہے کہ عزیز و اقارب اس سے تعاون کریں تاکہ اس کا بوجھ کم ہوسکے۔شریعت اسلامیہ بھی اسی چیز کاتقاضاکرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: 1۔﴿اِنَّ اللّٰہ یَأمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَ اِیْتَائِ ذِی الْقُرْبیٰ وَیَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَائِ وَالْمُنْکَرِ﴾۵۷؎ ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں عدل،احسان اورقرابت داروں کو(امداد) دینے کا حکم دیتا ہے اوربے حیائی،بُرے کاموں اور سرکشی سے منع کرتا ہے۔‘‘ 2۔ ﴿وَتَعَاوَنُوْا عَلٰی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی وَلَاتَعَاوَنُوْا عَلٰی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾۵۸؎ ’’اور تم نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں تعاون روارکھو اور بُرائی اور زیادتی کے کاموں میں تعاون سے اجتناب کرو۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ((اذا کان احدکم فقیرا فلیبدا بنفسہ وان کان فضلا فعلی عیالہ وان کان فضلا فصلی ذوی قرابتہ او قال علی ذوی رحمہ وان کان فضلا فھاھنا و ھاھنا)) ۵۹؎ ’’جو شخص غریب ہو سب سے پہلے اپنے اوپر خرچ کرے اور اگر وہ غنی ہو تو پھر اپنے اہل خانہ پر اور اگر اس کے افراد خانہ خوشحال ہوں تو اپنے عزیز و اقارب پر خرچ کرے اگر وہ مال دار ہوں تو اسی ترتیب سے اپنا مال صرف کرے۔‘‘ ولیمہ کی دعوت میں شریک ہونا شادی ایک خوشی کا موقع ہے جس بناپر دعوت ولیمہ کی جاتی ہے اور خوشی اس سے دوبالا اور پُررونق ہوگی کہ عزیز و اقارب اور دوست،احباب اس میں شرکت کریں۔ویسے بھی دعوت ولیمہ اکثر علماء و محدثین کے ہاں فرضیت اور وجوب کا درجہ رکھتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ولیمہ اور اس میں صحابہ رضی اللہ عنہم کی شرکت و تعاون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر سے واپسی پر حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ولیمہ کے لیے کچھ نہ تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ میں اعلان فرمایا: ((ومن کان عندہ شئ فلیجئ بہ)) ۶۰؎ ’’جس شخص کے پاس کوئی کھانے کی چیز ہے وہ یہاں لے آئے۔‘‘ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چمڑے کا دستر خوان بچھایا بعض صحابہ کھجوریں اور بعض گھی لے کر آگئے جبکہ بعض ستو لے کر آگئے(صحیح مسلم میں ہے) بعض صحابہ پنیر لے کر آگئے پھر خودہی لوگوں نے اس کا حلوہ بنایا اور اسی حلوے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دعوت کی گئی۔‘‘ غمی میں تعاون و شراکت انسانی زندگی خوشی اور غمی،رطب و یابس اور ہر قسم کے نشیب و فراز کا مجموعہ ہے۔اس سرزمین فانی کا کوئی انسان ان لمحات و مراحل
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter