Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

310
ہوتاہے۔اس نے کہا۔کس چیز کے ساتھ آپ کو مبعوث کیا گیاہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں پیغام دیاگیاہوں کہ وہ صرف اللہ کی عبادت کریں اور بتوں کو توڑ پھینکیں اور اپنے عزیز و اقارب ساتھ صلہ رحمی کریں۔‘‘ 3۔ حضرت ابوایوب انصاری بیان کرتے ہیں: ((ان رجلا قال للنبی!اخبرنی بعمل یدخلنی الجنۃ قال ’’مالہ مالہ‘‘ وقال النبی!لا ارب مالہ تعبد اللّٰہ ولا تشرک بہ شیأ وتقیم الصلاۃ وتؤتی الزکوٰۃ وتصل الرحم)) ۳۳؎ ’’ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں لے جائے۔(کتاب الادب کے حوالے سے فتح الباری لابن حجر میں ہے کہ ) لوگوں نے کہا اس کو کیا ہے۔کیا ہے۔(ابن بطال کہتے ہیں) کہ اس اعرابی نے تاکیداً کہا۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(تم کہہ رہے ہو پوچھنے کی ضرورت نہیں) کیوں یہ تو پوچھنے والی ضروری چیز ہے اور فرمایا:تم صرف ایک اللہ کی عبادت کرو اور اس کا کوئی شریک نہ بناو اور نمازقائم کرو اور زکوٰۃ اداکرو اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی(اور حسن سلوک اور شفقت سے پیش آؤ) کرو۔‘‘ 4۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ان اللّٰہ لیعمربالقوم الدیار و یثمرلھم الاموال وما نظر الیھم منذخلقھم بعضالھم)) قیل:وکیف ذلک یارسول اللّٰہ!؟ قال((بصلتھم لارحامھم)) ۳۴؎ ’’بلا شبہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو مہلت اور عمر دیتا ہے اور ان کے اموال میں بے حد اضافہ فرماتا ہے اور ان کی طرف کوئی بھی ان کی شاخ کو خراب کرنے کے لیے نہیں نظر اٹھاتا ہے۔لوگوں کی طرف سے یہ سوال ہوا کہ ایسا کیسے اور کن لوگوں کے ساتھ ہوگا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(یہ ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے) جوصلہ رحمی کرتے ہیں۔‘‘ 5۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إن الرحم شحنۃ مقمسکۃ بالعرش تکلم بلسان ذلق،اللھم صلی من وصلنی واقطع من قطعنی فیقول اللّٰہ۔تبارک و تعالیٰ۔انا الرحمن الرحیم،فانی شققت للرحم من اسمی فمن وصلھا و صلتہ،ومن نکتھا نکتھہ)) ۳۵؎ ’’رحم عرش معلی کے ساتھ اس طرح لٹکا ہواہے جیسے درخت کے ساتھ ٹہنی لٹکی ہوئی ہے اور واشگاف الفاظ یہ کہہ رہا ہے۔اے اللہ!اس کو ملا دے جومجھے ملاتاہے اور اس کو کاٹ دے جو مجھے کاٹتا ہے۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں۔میں رحمن اور رحیم ہوں اور میں نے اپنے نام سے رحم کونکالا ہے جو کوئی اس کوملاتا ہے میں اس کو قائم و دائم اور ملاتا ہوں اور جو کوئی رحم کوکاٹتا ہے میں اس کو کاٹ دیتا ہوں۔‘‘ 6۔ حضرت ابوذررضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ((أنہ قال:أوصانی خلیلی أن لاتاخذنی فی اللّٰہ لومۃ لائم وأوصانی بصلۃ الرحم وان ادبرت)) ’’میرے دوست(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) مجھے وصیت فرمائی کہ میں اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کو کوئی مقام اور حیثیت نہ دوں اور آپ نے مجھے یہ بھی وصیت فرمائی کہ میں صلہ رحمی کروں اگرچہ رشتہ دار مجھ سے دور ہونا چاہیں۔‘‘ 7۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی تخلیق کی جب وہ کائنات کی تخلیق سے فارغ ہوچکا۔تو رحم کھڑاہوگیا تو رحم نے کہا:یہ قطع سے لوٹنے کی جگہ ہے۔اللہ نے فرمایا:ہاں،کیا تو اس پر خوش ہے۔کہ میں اس کوملاؤں اور قائم و دائم رکھوں جو رحم کو ملائے اوراس کو کاٹوں اور
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter