Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

309
’’اور تم میں سے آسودہ حال لوگوں کو یہ قسم نہ کھانا چاہئے کہ وہ قرابت داروں کو کچھ صدقہ نہ دیں گے۔‘‘ 9۔ ﴿فَأتِ ذَا الْقُرْبیٰ حَقَّہُ وَالْمِسْکِیْنَ ذٰلِکَ خَیْرٌ لِّلْذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْہَ اللّٰہ وَاُولٰئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾۲۷؎ ’’(اے مسلمانو) اپنے قرابت والے کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو اس کا حق۔یہ بات ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جواللہ کی رضا چاہتے ہیں اور وہی لوگ کامیاب ہوں گے۔‘‘ 10۔﴿اَلنَّبِیُّ اَوْلیٰ بِالْمُؤمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِھِمْ وَاَزْوَاجُہُ اُمَّھٰتُھُمْ وَاُولُوْا الْاَرْحَامِ بَعْضُھُمْ اَوْلیٰ بِبَعْضٍ فِیْ کِتَابِ اللّٰہ مِنَ الْمُؤمِنِیْنَ وَالْمَہُاجِرِیْنَ اِلَّا اَنْ تَفْعَلُوْا اِلٰی اَوْلِیَائِکُمْ مَّعْرُوْفًا کَانَ ذٰلِکَ فِیْ الْکِتٰبِ مَسْطُوْراً﴾۲۸؎ ’’بلا شبہ نبی مومنوں کے لیے ان کی اپنی ذات سے بھی مقدم ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں اور کتاب اللہ کی رو سے مؤمنین اور مہاجرین کی نسبت رشتہ دار(ترکہ کے) ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں۔البتہ اگر تم اپنے دوستوں سے کوئی بھلائی کرناچاہو(تو کرسکتے ہو)کتاب اللہ میں یہی لکھا ہواہے۔‘‘ 11۔ ﴿قُلْ لَّااَسْئَلُکْمْ عَلَیْہِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِیْ الْقُرْبیٰ﴾۲۹؎ ’’آپ کہئے کہ میں اس کام پر تم سے کوئی اجرنہیں مانگتا البتہ قرابت کی محبت چاہتاہوں اور جو کوئی نیکی کمائے گا ہم اس میں خوبی کردیں گے۔بلا شبہ اللہ معاف کرنے والا اور قدردان ہے۔‘‘ 12۔ ﴿وَالَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَااَمَرَ اللّٰہ بِہٖ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّھُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْئَ الْحِسَابِ﴾۳۰؎ ’’جو اللہ سے کیا ہوا عہد پورا کرتے ہیں اور مضبوط عہد کرنہیں توڑتے اور جن روابط(یارشتہ داروں) کو اللہ نے ملانے کا حکم دیا ہے انہیں ملاتے ہیں اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور بُرے حساب سے ڈرتے ہیں۔‘‘ صلہ رحمی احادیث مبارکہ کی روشنی میں صلہ رحمی سے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین حسب ذیل ہیں: 1۔ ((احفظوا انسابکم تصلوا ارحامکم فانہ بعد بالرحم اذا قربت وان کانت بعیدۃ ولا قرب بھا اذا بعدت وان کانت قریبۃ وکل رحم آیتہ یوم القیامۃ امام صاحبھا،تشھد لہ بصلۃ ان کان وصلھا وعلیہ بعطیعۃ ان کان قطعھا)) ۳۱؎ ’’اپنے نسب ناموں کی حفاظت کرو اور صلہ رحمی کیا کرو بلاشبہ اولواالارحام اگرچہ دور کے ہوں ان میں کسی قسم کی دوری نہیں ہے اور اس حالت میں وہ قریبی عزیز بھی غیر رشتہ داروں کی طرح ہوں گے جب وہ آپس میں قطع تعلقی کئے ہوئے ہوں۔ہررشتہ دار قیامت کے دن اپنے رشتہ دار کے ساتھ آئے گا۔جس شخص نے صلہ رحمی کی ہوگی صلہ اس کی شہادت اور گواہی دے گا اورجس شخص نے قطع تعلقی کی ہوگی صلہ اس شخص کے خلاف گواہی اور شہادت دے گا۔‘‘ 2۔ حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ((اتیت رسول اللّٰہ!فی اوّل مابعث وھو بمکۃ وھو حنسذ مختف،فقلت،ماانت؟ قال ’’انا نبی‘‘ قلت:وما النبی؟ قال ’’رسول اللّٰہ!‘‘ قلت بما ارسلک؟ قال ’’بان أعبداللّٰه،وتکسرالاوثان،توصل الارحام بالبر والتصلۃ)) ۳۲؎ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں(اللہ کا) نبی ہوں۔(حضرت عمرو نے کہا) نبی کیا ہوتاہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) وہ اللہ کا رسول
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter