Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

306
صلہ کی اصطلاحی تعریف موسوعہ نضرۃ النعیم میں ہے۔ ’’وحقیقۃ الصلۃ فی ھذہ الصفۃ(صلۃ الرحم) العطف والرحمہ۔امام صلۃ اللّٰہ لمن وصل رحمہ اماصلۃ اللّٰہ لمن وصل رحمہ فھی عبارۃ عن لطفہ بہم و رحمتہ ایاھم و عطفہ علیھم باحسانہ و نعمہ او صلتھم باھل ملکوتہ الاعلیٰ و شرح صدورھم لمعرفۃ وطاعتہ‘‘۱۰؎ اُردو دائرہ معارف اسلامیہ میں ہے: ’’شرعی عبادات میں صلہ سے مراد کسی ایسی چیز کا عطا کرنا ہے۔جس کابدل یا مقابل کوئی مالی معاوضہ نہ ہوسکے۔جیسے مال،زکوٰۃ،نذر اور کفارہ وغیرہ۔‘‘۱۱؎ رحم کی تعریف لغوی تعریف لغات الحدیث میں علامہ وحید الزمان لکھتے ہیں کہ ’’رُحم یا رُحُم یا رحمہ یا مرحمہ… مہربانی کرنا اور درد مندی ظاہر کرنے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں اور رحم اور رحم رشتہ قرابت،ناطہ،کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔‘‘ ۱۲؎ لغات الحدیث میں مزید وضاحت احادیث سے ہوتی ہے: 1۔ ((فإنمایرحم اللّٰہ من عبادہ الرحماء)) ’’اللہ اپنے بندوں میں سے ان ہی بندوں پررحم کرتا ہے جو دوسرے بندوں پررحم کرتے ہیں۔‘‘ 2۔ ((قامت الرحم فاخذت بحقوالرحمن)) ’’ناطہ کھڑا ہوا اور اس نے پروردگار کی کمر تھام لی۔‘‘ 3۔ ((وترسل الامانۃ والرحم)) ۱۳؎ ’’اور امامت و قرابت دونوں بھیجے جائیں گے۔‘‘ ’’قیامت کے دن دونوں مجسم ہوکر ظاہر ہوں گے اور اس میں کوئی استبعاد نہیں ہے جیسے دوسری حدیث میں ہے کہ نیک عمل اور قرآن بھی مجسم ہوکر ظاہر ہوں گے۔‘‘ مقاییس اللغۃ میں ہے: ’’الرحم لغۃ،اسم مشتق من مادہ((ر ح م )) التی تدل علی الرقۃ والعطف والرافہ والرحم والرحم(علاقۃ) القرابۃ،وقد سمیت رحم الانثی رحما من ھذا لان منھا مایکون ما یرحم و یرق لہ من ولد‘‘۱۴؎ ’’لغوی طور پر رحم اسم مشتق ہے۔جس کا مادہ ’’ر ح م ‘‘ ہے۔جو نرمی،شفقت اور مہربانی پر دلالت کرتاہے رِحم اور رَحم دونوں رشتہ داری اور قرابت کے معنی میں ہے ’’رحم مادر‘‘ اس لیے کہا جاتاہے کہ ماں کی طرف سے اولاد کو بے شمار نرمیوں،شفقتوں سے نوازا جاتا ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter