Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

283
کر) وہ کہنے لگا ’’افسوس‘‘ کہ میں تو اس کوے سے بھی گیا گزرا ہوں کہ میں اپنے بھائی کی لاش کو نہ چھپا سکا،بعدازاں وہ اپنے کئے پربہت نادم ہوا۔‘‘ ۲۰؎ استدلالی نکات 1۔ قابیل کااپنے بھائی ہابیل پر ظلم و ستم ڈھایا لیکن حضرت ہابیل صبر کی انتہا کردیتے ہیں حتیٰ کہ انہیں قتل کردیا جاتاہے۔ 2۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی قربانی کو مقبولیت سے نوازتے ہیں جو اپنے قلوب و اذھان میں اپنے بھائیوں کے لئے خلوص کا جذبہ رکھتے ہوں اوران کو اپنے اوپر ترجیح دیتے ہوں۔ حضرت یوسف علیہ السلام کابھائیوں سے سلوک،حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کا ان سے سلوک: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: 1۔ ﴿اُقْتُلُوْا یُوْسُفَ اَوِا طْرَحُوْہُ اَرْضًا یَّخْلُ لَکُمْ وَجْہُ اَبِیْکُمْ وَتَکُوْنُ مِنْ بَعِدْہِ قَوْمًا صٰلِحِیْنَ قَالَ قَائِلٌ مِّنُھُمْ لَا تَقْتُلُوْا یُوْسُفَ وَاَلْقُوْہُ فِیْ غَیٰٰبَتِ الْجُبِّ یَلْتَقِطْہُ بَعْضُ السَّیَّارَۃِ اِنْ کُنْتُمْ فٰعِلِیْنَ﴾۲۱؎ ’’ان میں سے ایک نے کہا کہ یوسف علیہ السلام کو مارو نہیں بلکہ اگر تمہیں کچھ کرنا ہے تو اسے گمنام کنویں میں پھینک دو کوئی آتا جاتا قافلہ اسے اٹھا لے جائے گا۔ 2۔ دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿و َشَرَوْہُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاھِمَ مَعْدُوْدَۃٍ﴾۲۲؎ ’’چنانچہ انہوں نے چند کھوٹے درہموں کے بدلے میں اسے بیچ ڈالا۔‘‘ یوسف علیہ السلام کااپنے بھائیوں سے سلوک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰی یُوْسُفَ اَوٰیٰ إِلَیْہِ أَبَوَیْہِ وَقَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ إِنْ شَائَ اللّٰہ آمِنِیْنَ۔وَرَفَعَ أَبَوَیْہِ عَلَی الْعَرْشِ وَ خَرُّ وْالَہُ سُجَّدًا وَقَالَ یَأَبَتِ ھٰذَا تَأوِیْلُ رَئْ یَا یَ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَعَلَھَا رَبِّیْ حَقًّا﴾۲۳؎ ’’جب یہ لوگ یوسف علیہ السلام کے پاس پہنچے تو انہوں نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس بٹھایا اور کہا شہر میں چلو اگر اللہ نے چاہا تو امن و سکون پاؤ گے اور یوسف علیہ السلام نے اپنے والدین کو اٹھ کر(اپنے) تخت پر بٹھایا اور اس کے بھائی یوسف کے آگے سجدہ میں گرگئے۔یوسف علیہ السلام نے کہا ابا جان یہ ہے۔میرے اس خواب کی تعبیر جو میں نے پہلے دیکھا تھا۔اللہ نے اسے حقیقت بنادیا۔‘‘ ٭ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’بائبل کابیان ہے کہ سب افراد خاندان جو اس موقع پر مصر گئے۔ان کی تعداد ۶۷ تھی۔اس تعداد میں دوسرے گھرانوں کی ان لڑکیوں کو شمار نہیں کیا گیا ہے جو حضرت یعقوب علیہ السلام کے ہاں بیاہی ہوئی آئی تھیں۔اس وقت یعقوب کی عمر ۱۳۰ سال تھی اور اس کے بعد وہ مصر میں۱۷ سال زندہ رہے۔‘‘ ۲۴؎ ٭ مولانا مودودی رحمہ اللہ مزید لکھتے ہیں: ’’تلمود میں لکھا ہے کہ جب یعقوب کی آمد کی خبر دارالسلطنت میں پہنچی تو حضرت یوسف علیہ السلام اپنے بڑے بڑے امراء واہل مناصب
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter