Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

282
1۔ حقیقی بہن بھائی باپ کی وہ اولاد جو ایک ماں سے ہو۔وہ سب آپس میں حقیقی بہن بھائی ہیں۔رشتے کے اعتبار سے یہ قریب ترین ہیں۔ 2۔ علاتی بہن بھائی باپ کی وہ اولاد جو دوسری بیوی سے ہو،علاتی بہن بھائی کہلاتے ہیں۔ان کے احکام حقیقی بہن بھائی والے ہی ہیں۔البتہ حقیقی بہن بھائیوں کی موجودگی میں علاتی وراثت سے محروم ہوں گے۔ اطراف بھائی بہنوں کے حقوق و فرائض و آداب بھائی اُردو زبان کا لفظ ہے۔جسے عربی میں ’’الاخ‘‘ اور انگریزی میں "Brother" اور پنجابی میں ’’ویر‘‘ اور ’’لالہ‘‘ کے لفظ سے یاد کیا جاتاہے۔قرآن کریم میں مختلف مقامات پر بھائی کے لئے ’’اخ‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: 1۔ ﴿کَیْفَ یُوَارِیْ سَوْأۃَ أَخِیْہِ﴾۱۵؎ 2۔ ﴿قَالَ أَنَا یُوْسُفُ وَھٰذَا أَخِیْ﴾۱۶؎ 3۔ ﴿إِنَّ ھٰذَا أَخِیْ لَہُ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَۃً وَّلِیَ نَعْجَۃٌ وَّاحِدَۃٌ﴾۱۷؎ 4۔ ﴿ھٰرُوْنَ أَخِیْ﴾۱۸؎ بھائی سے سلوک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَاتْلُ عَلَیْہِمْ نَبَأَ ابْنَیْ آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِھِمَا وَلَمْ یُتَقَبَّلْ مِنَ الْاخَرَ قَالَ لَأَ قْتُلَنَّکَ قَالَ إِنَّمَا یَتَقَبَّلَ اللّٰہ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ۔لَئِنْ بَسَطْتَّ إِلَيَّ یَدَکَ لِتَقْتُلَنِیْ مَا أَنَا بِبَاسِطٍ یَّدِیَ إِلَیْکَ لَأ قْتُلَنَّکَ إِنِّی أَخَافُ اللّٰہ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔إِنِّی أرِیْدُأَنْ تَبُوْائَ بِإِثْمِیْ وَإِثْمِکَ فَتَکُوْنَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ وَذٰلِکَ جَزَآؤُ الظّٰلِمِیْنَ فَطَوَّعَتْ لَہُ نَفْسَہُ قتل أخیہ فقتلہ فاصبح من الخسرین فبعث اللّٰہ غرابا یبحث فی الأرض لیریہ کیف یواری سوء ۃ أخیہ قال یویلتی أعجزت أن أکون مثل ھذا الغراب فأواری سوء ۃ أخی فاصبح من النٰدمین﴾۱۹؎ ’’آپ ان کو آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں کا سچا واقعہ سنایئے۔جب ان دونوں نے قربانی کی تو ان میں سے ایک کی قربانی قبول ہوگئی اور دوسرے کی قربانی قبول نہ ہوئی۔دوسرے نے کہا۔میں ضرور تمہیں مار ڈالوں گا دوسرے نے جواباً کہا۔اللہ تو صرف متقیوں کی قربانی قبول کرتا ہے اگر تو مجھے مار ڈالنے کے لئے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لئے اپنا ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا۔میں تو صرف اللہ رب العالمین سے ڈرنے والا ہوں۔میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا اور اپنا سب گناہ سمیٹ لے اوراہل جہنم میں سے ہوجائے اور ظالم لوگوں کی یہی سزا ہے۔بالآخر دوسرے نے اپنے آپ کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کرلیا۔چنانچہ اسے مار ڈالا اور خسارہ پانے والوں میں سے ہوگیا۔پھر اللہ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کو کرید رہاتھا۔تاکہ اس قاتل کو دکھلائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپا سکتا ہے۔(کوے کو دیکھ
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter