Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

254
’’إن أولادکم ھبۃ اللّٰہ لکم فھم وأموالکم لکم إذا احتجتم إلیہ ‘‘۶؎ ’’ بلاشبہ تمہاری اولاد تمہارے لیے اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہے پس وہ اور ان کے اموال تمہارے لیے ہیں جب کہ تم اس کے محتاج ہو۔‘‘ شخ البانی رحمہ اللہ مذکورہ حدیث مبارکہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اولاد اپنے بیٹے کے مال سے اپنی مرضی کے مطابق ہر چیز نہیں لے سکتا،بلکہ فی الحقیقت جس چیز کا محتاج ہے وہی لے سکتا ہے۔۷؎ امام ابن منذر رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اس بات پر اہل علم کا اجماع ہے کہ ایسے تنگ دست والدین،جنکا نہ کوئی ذریعہ معاش ہو اور نہ ہی کوئی مال ہو تو ایسی صورت میں انکا خرچ اپنے ان(چھوٹے ) بچوں کا خرچ بھی واجب ہے جن کے پاس ابھی کوئی مال نہیں۔۸؎ علامہ ابن قدامہ رحمہ اللہ بھی اسی بات کے قائل ہیں۔ایضاً اس بات میں علماء و فقہا ء کا اختلاف ہے کہ اگر بیٹا باپ پر خرچ نہ کرے تو اس کے مال کو استعما ل کر سکتا ہے یا نہیں ؟ اور اگر بیٹے کا مال باپ لے سکتا ہے تو کس قدر ؟ اس سلسلہ میں فقہاء کے تین اقوال ہیں: 1۔ باپ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ضروری نفقہ کے سوا اپنے بیٹے کے مال میں سے کچھ حصہ لے اور وہ اس وقت،جب وہ ضرورت مندہو،بیٹے کا مال اسی کی اپنی ملکیت ہے اور باپ کے لیے یہ جائزنہیں کہ وہ اپنی ضرورت سے زیادہ اس کے مال سے کچھ لے،البتہ بیٹا اپنی رضا مندی سے دے دیتا ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ قائلین یہ قول جمہوٗر اہل علم اور حنفیہ،مالکیہ اور شوافع میں سے اکثر فقہاء کرام کا ہے امام احمد رحمہ اللہ سے بھی اس قول کی ایک روایت موجود ہے جبکہ حنابلہ میں سے ابن عقیل کا بھی یہی قول ہے۔ صحابہ و تابعین میں سے حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کا یہی قول ہے اور کبار فقہائے تابعین قاضی شریح رحمہ اللہ،جابر بن زید رحمہ اللہ،محمد بن سیرین رحمہ اللہ،حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ اور زہری رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے جبکہ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ اور مجاہد رحمہ اللہ سے بھی ایک ایک روایت مروی ہے اس قول کے قرآن و سنت،اجماع اور عقل و فہم سے دلائل بالترتیب حسب ذیل ہیں۔ قرآن کریم سے دلائل اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں 1۔ ﴿یَسْئَلُوْنَکَ مَاذَایُنْفِقُوْنَ قُلْ مَا اَنْفَقْتُمْ مِنْ خَیْرٍ فَلِلْوَ الِدَیْنِ وَالْاَقْرَبِیْنَ وَالْیَتٰمٰی وَالْمَسٰکِیْنَ وَابْنِ السَّبِیْل وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰه بِہٖ عَلِیْم﴾۹؎ ’’ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہم کیا خرچ کریں ؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین پر،یتیموں پر،مساکین پر،مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھلائی بھی تم کرو گے اللہ تعالیٰ اس سے بخوبی واقف ہے۔‘‘ امام قرطبی رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ’’ غنی شخص پر واجب ہے کہ وہ اپنے محتاج والدین پر ان کے کھانے،پینے،اوڑھنے وغیرہ پر اتنا خرچ کرے جتنا اپنے اوپر خرچ کرتاہے۔‘‘۱۰؎
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter