Maktaba Wahhabi

اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار

مؤلف: حافظ حسین ازہر

ناشر: کلیہ معارف اسلامیہ ،جامعہ کراچی

سال شائع: 2009

کرتے ہوئے خاندان کو یکجا کرتے ہیں۔اس طرح خاندان ایک پاور بن کر نمایاں ہوتا ہے اس سے اسلامی خاندان کی مثبت روایات کوبھی فروغ ملتاہے،گویا خاندانی نظام کی تعمیر و ترقی میں مردوں کا کردار لائق تحسین و آفرین ہے۔ خاندان کی دوسری کڑی عورت اور اس کا دائرہ کار اسلام کے خاندانی نظام میں عورت کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے ماں کی گود اور اس کی تربیت کوبچے کی پہلی درس گاہ سے تعبیر کیا جاتاہے۔جب ماں اپنے بچے کی تربیت بطریق احسن سرانجام دیتی ہے تو اس سے ہی خاندان کی اصلاح کا سسٹم شروع ہوجاتا ہے اور اعلیٰ و ارفع اور تعلیم یافتہ خاندان کے لیے ایسی حیادار،تعلیم یافتہ،عقل و فہم اور بصیرت کی حامل خواتین کی ضرورت ہے جن خواتین کے لیے اسلام نے ایک دائرہ کار مقرر کیاہے کہ وہ اپنے گھروں کو مرکز و محور خیال کرتے ہوئے ٹھہری رہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ﴾۵۳؎ ’’اور اپنے گھروں میں ٹک کر رہو۔‘‘ لفظ قرن اہل لغت کے ہاں آیت مذکورہ میں لفظ ’’قرن‘‘ استعمال ہواہے بعض اہل لغت کہتے ہیں کہ ’’قرن‘‘ ’’قرار‘‘ سے ماخوذ ہے اوربعض کہتے ہیں کہ یہ ’’وقار‘‘ سے مأخوذ ہے۔جیسے کہ لسان العرب میں امام فرّاء رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ وقار سے مأخوذ ہے۔ گویا اس کو ’’وقار‘‘ سے مأخوذ مانا جائے تو اس کا مطلب ہوگا کہ ’’سکون سے رہو‘‘ اور اگر اسے ’’قرار‘‘ سے مأخوذ مانا جائے تو اس کا مطلب ہوگا ’’ٹک کر رہو‘‘ دونوں صورتوں میں آیت کا منشا یہ ہے کہ عورت کا اصل دائرہ کار اس کا گھر ہے،اگر وہ اپنے دائرہ عمل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے شب و روز،لیل و نہار بسر کرے گی،تو خاندان اور نسب ناموں کی تباہی ہوگی۔لہٰذا اسے اپنے دائرہ کار میں اطمینان کے ساتھ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔۵۴؎ ابوبکر الجصاص ’’وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ‘‘ کی تشریح اس طرح سے کرتے ہیں: ’’وفیہ الدلالۃ علی ان النساء مامورات بلزوم البیوت منھیات عن الخروج‘‘۵۵؎ یہ آیت کریمہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ عورتیں اپنے گھروں سے چمٹے رہنے پر مامور ہیں اور ان کو گھر سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔لہٰذا اس کو اپنی تمام سرگرمیاں اس کے اندر ہی محدود رکھنی چاہئیں۔ عبداللہ جمال الدین آفندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’المرأۃ عورۃ‘‘ عورت نام ہی پردے کاہے۔ بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((المرأۃ عورۃ فاذا خرجت استشرفھا ھوالشیطان)) ۵۶؎ ’’عورت نام ہی پردے کا ہے۔جب عورت گھر سے باہر قدم رکھتی ہے تو شیطان اسے(خوبصورت کرکے لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے اور ) اسے دیکھتا ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
1باب اول: اسلام میں خاندان کا تصور
3خاندان کی تعریف
18خاندانی نظام کی تاریخ و پس منظر
27خاندانی نظام کا ارتقاء واستحکام
31خاندان کے عناصر ترکیبی
40باب دوم نکاح وطلاق
41فصل اول:
42اسلام میں نکاح کی قانونی حیثیت
48نکاح کامقصداور ضرورت
59نکاح کا اسلامی طریقہ
70فصل د وم نکاح کے آداب وضوابط اور شرائط
71نکاح میں ولی کی حیثیت 1۔ نکاح میں ولی کی حیثیت
872۔ولی کے لئے شرائط
893۔نکاح میں لڑکا اور لڑکی کی رضا مندی لازمی ہے۔
904۔فریقین کی طرف سے ایجاب و قبول لازمی ہے
905۔خاوند کے لئے مہر دینا لازمی ہے
916۔نکاح کے وقت دو عادل گواہوں کی موجودگی ضروری ہے
927۔اعلان نکاح ضروری ہے
98فصل سوم:
99تعدد ازواج اسلام کی نظر میں
107تعدد ازواج کی حکمتیں
111تعدد ازواج کے آداب وشرائط
113بلا استطاعت تعدد ازواج کی ممانعت
116اسلام اورمغرب تعدد ازواج کے پس منظر میں
124فصل چہارم:
125اسلام کاقانون طلاق
133طلاق کے آداب وشرائط
138خلع کی اہمیت وضرورت
144بلا وجہ طلاق کی ممانعت
151باب سوم: زوجین کے حقوق و فرائض
152فصل اول: خاوند کے بیوی پر حقوق
153خاوند کے بیوی پر حقوق
1541۔خاوند کے جسمانی وطبعی حقوق
1562۔خاوند کے دینی واخلاقی حقوق
1583۔خاوند کی اطاعت اور اس کی عصمت کی حفاظت
1624۔مال و اولاد کی نگرانی
165فصل دوم :
166بیوی کے خاوند پر حقوق
1661۔بیوی کے طبعی حقوق
1672۔بیوی کے اخلاقی وتمدنی حقوق
1723۔بیوی کے معاشی حقوق
1753۔بیوی کے تعلیمی حقوق
179فصل سوم:
180اسلامی حقو ق زوجین کا،غیراسلامی حقوق زوجین سے تقابل
196باب چہارم: اولاد کے حقوق وفرائض
197فصل اوّل :
198حقوق اولادکی اخلاقی ضرورت واہمیت
206’حقوق اولاد‘ کی دینی ضرورت و فرضیت
212فصل دوم: کفالت(نان،نفقہ اور رہائش) اور حضانت(پرورش اور تربیت) کے حقوق
217تعلیم وتربیت کے حقوق
237باب پنجم: والدین کے حقوق وفرائض
238صل اول :
239والدین کی اطاعت
242خلاف دین معاملات اور اطاعت والدین
247والدین کی خدمت
252فصل دوم :
253والدین کے معاشی حقوق
261والدین کا حق مشاورت
268بعد از وفات والدین کے حقوق
275باب ششم : عزیز و اقارب کے حقوق و فرائض
276صل اوّل:
277والد کے رشتہ داروں کاتعین
285ددھیال سے میل جول کے آداب
291والدہ کے رشتہ دراوں کا تعین
291معاشرے میں والدہ کی حیثیت:
296ننھیال سے میل جول کے آداب
303فصل دوم :
304اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت خاندان کی جڑیں اور شاخیں
316قطع رحمی کی مذمت
323فصل سوم :
324خاندانی روایات کی پاسداری
329عصر حاصر میں خلاف شرع خاندانی روایات
338خوشی کے مواقع پر تعاون و شراکت
344اجتماعی میل جول کے محاسن
353فصل چہارم: خاندان اور معاشرہ
354خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ
357اسلامی معاشرے میں خاندان کا کردار
362اختتامیہ
363مصادر و مراجع
Flag Counter