Maktaba Wahhabi

خوشگوار زندگی کے 12 اصول

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2007

خوشگوار زندگی کے 12 اصول خوشگوار زندگی کے حصول کے متعدد اصول ہیں جن میں سے صرف بارہ 12 اصول ہم یہاں آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں : پہلا اصول : ایمان وعمل خوشگوار زندگی کا پہلا اصول ’’ ایمان وعمل ‘‘ ہے ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثیٰ وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیَاۃً طَیِّبَۃً وَلَنَجْزِیَنَّہُمْ أَجْرَہُمْ بِأَحْسَنِ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ } (سورۃ النحل : ۹۷ ) ’’ جو شخص نیک عمل کرے ، مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ایمان والا ہو ، تو اسے ہم یقینا بہت ہی اچھی زندگی عطا کریں گے ، اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور دیں گے ‘‘ ۔ اورسورۃ الرعد میں فرمایا : { اَلَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ طُوْبیٰ لَہُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ} (سورۃ الرعد : ۲۹) ’’ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے ، ان کیلئے خوشحالی بھی ہے اور عمدہ ٹھکانا بھی ‘‘ ۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ہر ایسے شخص کو بہت ہی خو شگوار وکامیاب زندگی اور خوشحالی عطا کرنے کا وعدہ فرمایا ہے ، جس میں دو شرطیں پائی جاتی ہوں، ایک یہ کہ وہ مومن ہو ، اور دوسری یہ کہ وہ عمل صالح کرنے والا ، باکردار اور بااخلاق ہو ، اور اگر ہم ان دونوں شرطوں کو پورا کردیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمیں خوشگوار زندگی نصیب نہ ہو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے
x
صفحہعنوان
5تقدیم
7تمہید
9خوشگوار زندگی کے 12 اصول
9پہلا اصول : ایمان وعمل
13دوسرا اصول : شکر
15تیسرا اصول : صبر
17چوتھا اصول : تو بہ واستغفار
19پانچواں اصول : تقویٰ
22چھٹا اصول : نماز
23ایک عبرتناک قصہ
25ساتواں اصول : دعا
30پریشانی اور صدمے کے وقت کی دعائیں
33آٹھواں اصول : ذکرِ الٰہی
35نواں اصول : توکّل
36دسواں اصول : فارغ اوقات میں علومِ نافعہ کا مطالعہ
38گیارہواں اصول : قناعت
39بارہواں اصول : مسلمانوں کی پریشانیاں دور کرنا
Flag Counter