Maktaba Wahhabi

خوشگوار زندگی کے 12 اصول

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2007

کی نافرمانی کرتا ہے دونوں ہی ایسی زندگی کے متمنی ہوتے ہیں جس میں کوئی پریشانی اور کوئی دکھ نہ ہو ! ٭ اسی طرح تمام لوگ سعادتمندی اور خوشحالی کو حاصل کرنے کی تمنا لئے تگ ودو میں مصروف رہتے ہیں، کوئی کسی طرح ، اور کوئی کسی طرح …لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ سعادتمندی ہر ایک کو مل جاتی ہے ؟ اور کیا خوشحالی ہر ایک کو نصیب ہو جاتی ہے ؟ اور آخر وہ کونسا راستہ ہے جس پر چل کر ہم سب خوشحال وخوشگوار زندگی تک پہنچ سکتے ہیں ؟ قارئین ِکرام ! ہم یہی سوال ایک دوسرے انداز سے بھی کر سکتے ہیں، اور وہ اس طرح کہ اس دور میں تقریبا ہر انسان پریشان حال اور سرگرداں نظر آتا ہے ، کسی کو روزگار کی پریشانی ، کسی کو مالی وکاروباری مشکلات کا سامنا ، کسی پر قرضوں کا بوجھ ، کسی کو جسمانی بیماریاں چین اور سکھ سے سونے نہیں دیتیں، کسی کو خاندانی لڑئی جھگڑے بے قرار کئے ہوئے ہیں، کسی کو بیوی بچوں کی نافرمانی کا صدمہ ، کسی کو دشمن کا خوف اور کسی کو احباء واقرباء کی جدائی کا دکھ …الغرض تقریبا ہر شخص کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا نظر آتا ہے ، اور ظاہر ہے کہ ہر شخص ان دکھوں، صدموں اور پریشانیوں سے نجات بھی حاصل کرنا چاہتا ہے ، تو وہ حقیقی وسائل واسباب کونسے ہیں جنھیں اختیار کرنے سے دنیا کی مختلف آزمائشوں سے نجات مل سکتی ہے ؟ آپ میں سے ہر شخص یقینا یہ چاہتا ہو گا کہ اسے ان دونوں سوالوں کے جوابات معلوم ہو جائیں تاکہ وہ ایک خوشحال وباوقار زندگی حاصل کر سکے اور دنیا کی پریشانیوں سے چھٹکارا پا سکے ، تو آئیے ہم سب قرآن وسنت کی روشنی میں ان سوالوں کے جوابات معلوم کرتے ہیں۔ قارئین ِ کرام ! اس مختصر رسالے میں ہم ایک کامیاب اور خوشحال زندگی کے 12 حصول اور پریشانیوں وآزمائشوں سے نجات حاصل کرنے کے چند اصول ذکر کریں گے ، اور ہمیں یقینِ کامل ہے اگر ہم ان پر عمل کریں گے تو ضرور بالضرور اپنے مقصود تک پہنچ جائیں گے۔ اِن شاء اللّٰہ تعالٰی ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد حفظہ اللہ مرکز دعوۃ الجالیات جلیب الشیوخ(الکویت)
x
صفحہعنوان
5تقدیم
7تمہید
9خوشگوار زندگی کے 12 اصول
9پہلا اصول : ایمان وعمل
13دوسرا اصول : شکر
15تیسرا اصول : صبر
17چوتھا اصول : تو بہ واستغفار
19پانچواں اصول : تقویٰ
22چھٹا اصول : نماز
23ایک عبرتناک قصہ
25ساتواں اصول : دعا
30پریشانی اور صدمے کے وقت کی دعائیں
33آٹھواں اصول : ذکرِ الٰہی
35نواں اصول : توکّل
36دسواں اصول : فارغ اوقات میں علومِ نافعہ کا مطالعہ
38گیارہواں اصول : قناعت
39بارہواں اصول : مسلمانوں کی پریشانیاں دور کرنا
Flag Counter