Maktaba Wahhabi

خوشگوار زندگی کے 12 اصول

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2007

((اَفَلَا اُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ عَبْداً شَکُوْراً؟)) ( بخاری:۴۸۳۷، مسلم:۲۸۲۰) ’’ کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گذار بندہ نہ بنوں ؟ ‘‘ تیسرا اصول : صبر دنیا میں سعادتمندی اور خوشحالی کے حصول کا تیسرا اصول صبر ہے ، یعنی کسی بندہ ٔ مومن کو جب کوئی پریشانی یا تکلیف پہنچے تو وہ اسے برداشت کرے ، اس پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے ، اور اسے اللہ تعالیٰ کی تقدیر سمجھ کر اس پر اپنی رضامندی کا اظہار کرے ، اور اس پر اللہ تعالیٰ سے اجر وثواب کا طالب ہو ، یوں اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو گا ، اور اس کے گناہوں کو مٹا کر اسے اطمینانِ قلب نصیب کرے گا ۔ ہمیں یہ بات معلوم ہونی چاہیئے کہ دنیا میں ہر مومن کے مقدر میں اللہ تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی آزمائش لکھ رکھی ہے جیسا کہ سورۃ البقرہ میں فرمان ِالٰہی ہے : { وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیْئٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِیْنَo الَّذِیْنَ إِذَا أَصَابَتْہُمْ مُّصِیْبَۃٌ قَالُوْا إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَo أُولٰٓئِکَ عَلَیْہِمْ صَلَوَاتٌ مِّنْ رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ وَّأُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُہْتَدُوْنَo}(سورۂ بقرہ :۱۵۵تا۱۵۷) ’’اور ہم تمھیں ضرور آزمائیں گے ، کچھ خوف و ہراس اور بھوک سے ، اور مال وجان اور پھلوں میں کمی سے ، اور آپ (اے میرے نبی) صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجیئے ، جنھیں جب کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں : ہم یقینا اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ، ایسے ہی لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی نوازشیں اور رحمت ہوتی ہے ، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں ‘‘ ۔
x
صفحہعنوان
5تقدیم
7تمہید
9خوشگوار زندگی کے 12 اصول
9پہلا اصول : ایمان وعمل
13دوسرا اصول : شکر
15تیسرا اصول : صبر
17چوتھا اصول : تو بہ واستغفار
19پانچواں اصول : تقویٰ
22چھٹا اصول : نماز
23ایک عبرتناک قصہ
25ساتواں اصول : دعا
30پریشانی اور صدمے کے وقت کی دعائیں
33آٹھواں اصول : ذکرِ الٰہی
35نواں اصول : توکّل
36دسواں اصول : فارغ اوقات میں علومِ نافعہ کا مطالعہ
38گیارہواں اصول : قناعت
39بارہواں اصول : مسلمانوں کی پریشانیاں دور کرنا
Flag Counter