بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تقدیم اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ ،وَأَشْہَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔اَمَّابَعْدُ! قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہٗ کامیاب وخوشگوار زندگی ہر کسی کا مطلوب ومقصود ہے اور اس کے گُر سکھلاتے ہوئے کئی لوگ نظر آئیں گے لیکن ان میں سے کوئی کسی مغربی فلاسفر کی باتیں پیش کررہا ہے ،کوئی کسی غیر مسلم مصنّف کے نظریات کا پرچار کرتا ملے گا اور کسی کے پیش ِنظر عام اخلاقیات ہونگی جبکہ ایک مؤمن ومسلمان کی کامیاب وخوشگوار زندگی کے لیئے وہی اصول وقواعد بنیادی حیثیت رکھتے ہیں جو قرآنِ کریم میں آئے ہیں یا پھر نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائے ہیں۔اسلام کے ان دو اساسی سرچشموں سے وہ 12 اصول وقواعد ہمارے فاضل دوست جناب ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہدصاحب(الکویت)نے منتخب کرکے بڑے سہل ومؤثر انداز میں آپ کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔فَجَزَاہُ اللّٰہُ خَیْرًا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان اصول وقواعد میں سے ہر ایک یا کم از بعض پر طول طویل گفتگو کی جاسکتی ہے جیسا کہ خود مصنّف نے بھی کتاب کی تمہید میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے،اسی طرح ان اصول وقواعد کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے تاکہ اس موضوع کا قدرے احاطہ ہوجائے لیکن جیسا کہ معروف ہے: |