Maktaba Wahhabi

خوشگوار زندگی کے 12 اصول

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2007

(خَیْرُ الْکَلَامِ مَا قَلَّ وَدَلَّ) ’’بہترین بات وہ ہے جو مختصر اور مدلّل ہو۔‘‘ زیرِ نظر رسالہ اسی کی بہترین تصویر ہے۔مختصر جامع ومانع اور قرآن وسنت کے دلائل سے مزیّن ہے۔اور کیوں نہ ہوتا جبکہ اس مؤلف جناب ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد صاحب نہ صرف ارکانِ ایمان،ارکانِ اسلام اور جادو کا علاج وغیرہ متعدد کتب کے مصنّف ومترجم ہیں بلکہ کویت میں وسیع پیمانے پر تبلیغی ودعوتی خدمات بھی سر انجام سے رہے ہیں اور ایک داعی ومبلّغ کو عموماً لوگوں کی علمی ضرورت کا احساس ہوتا ہے اور وہ اسے ہی پورا کرنے پر اکتفا کرتاہے۔اللہ تعالیٰ ان کے اس عمل کو قبول فرمائے،اسے انکے میزانِ حسنات کا حصہ بنائے اور قارئینِ کرام کو ان اصول وقواعد پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی کو کامیاب وخوشحال اور اپنے شب وروز کو خوشگوار بنانے کی توفیق سے نوازے۔آمین توحید پبلیکیشنز کے کارپردازان محمد رحمت اللہ خان ایڈووکیٹ اور انجینئر شاہد ستار اور انکے ساتھیوں کو بھی اللہ تعالیٰ جزاء خیر عطا فرمائے کہ تھوڑے سے عرصہ میں ہی انہوں نے درجنوں کتابیں چھاپ کر اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کردی ہیں۔اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ۔ والسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ ۲۵؍۱۰؍۱۴۲۸ھ ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۰۶؍۱۱؍۲۰۰۷ء ترجمان سپریم کورٹ الخبر وداعیہ متعاون مراکز دعوت وارشاد الدمام،الظھران،الخبر(سعودی عرب)
x
صفحہعنوان
5تقدیم
7تمہید
9خوشگوار زندگی کے 12 اصول
9پہلا اصول : ایمان وعمل
13دوسرا اصول : شکر
15تیسرا اصول : صبر
17چوتھا اصول : تو بہ واستغفار
19پانچواں اصول : تقویٰ
22چھٹا اصول : نماز
23ایک عبرتناک قصہ
25ساتواں اصول : دعا
30پریشانی اور صدمے کے وقت کی دعائیں
33آٹھواں اصول : ذکرِ الٰہی
35نواں اصول : توکّل
36دسواں اصول : فارغ اوقات میں علومِ نافعہ کا مطالعہ
38گیارہواں اصول : قناعت
39بارہواں اصول : مسلمانوں کی پریشانیاں دور کرنا
Flag Counter