تعداد بالترتیب ۴۰ اور ۳۳ ہوگئی اور ۲۰۰۷ء میں یہ تعداد علی الترتیب ۲۲ اور ۲۰ رہ گئی۔[1]
۷: قومی شماریات برطانیہ کی جانب سے شائع شدہ رپورٹ میں ہے:
’’ابتدائی معلومات کے مطابق ۲۰۰۹ء میں یو۔ کے۔ میں شادیوں کی تعداد ۹۵۰،۶۶،۲ تھی۔ یو۔کے میں شادیوں کی طویل تصویر (یعنی داستان) زو ال کی (ایک کہانی) ہے ، جو کہ ۱۹۷۲ء میں ۲۸۵، ۸۰،۴ شادیوں کی تعداد کی بلندی پر تھی۔
انگلستان اور ویلز میں ۲۰۰۹ء میں غیر شادی شدہ بالغ لوگوں کی تعداد بڑھی، لیکن شادی کی رغبت رکھنے والوں کی تعداد میں اس قدر کمی آئی، کہ وہ ۱۸۶۲ء، جب کہ پہلی دفعہ ایسے لوگوں کی رجسٹریشن شروع ہوئی، سے لے کر اب تک کی سب سے کم شرح تھی۔ ۲۰۰۹ء میں ۱۶ سال اور اس سے زیادہ عمر والے ایک ہزار غیر شادی شدہ مردوں میں سے شادی کرنے والوں کی ابتدائی اندازے کے مطابق شرح ۳۔۲۱ تھی،
|