Maktaba Wahhabi

استقامت( راہ دین پر ثابت قدمی)

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مترجم: ابو محمد شاہد ستار

’’تم اِن( کافروں)سے نہ ڈرو اور میرا خوف رکھو،اگر تم مومن ہو۔‘‘ علّامہ احسان الٰہی ظہیر ؒ اپنے ایک خطاب میں فرماتے ہیں : ’’بچپن میں قصوں میں بھی پڑھا ہے اورمشہور واقعہ ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے تھے۔ ایک مشرک آیا ، آپ کی درخت سے لٹکی ہوئی تلوار کو اتارا۔ اس کو میان سے باہر نکالا اور سوئے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن پہ رکھ دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کھل گئی، قتل کا ارادہ لے کر آیا، کہا: آج موت اتنی قریب ہیکہ صرف دباؤ کا فاصلہ باقی ہے۔ گردن پر رکھی ہوئی، شہ رگ پر رکھی ہوئی تیز تلوار۔ اے محمد! آج تجھے مجھ سے کون بچائے گا؟ اتنی قریب موت دیکھ کر بھی رحمتِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے لبوں پر مسکراہٹ ہے، کہا: تیرے ہاتھ میں موت نہیں ۔ موت عرش والے کے پاس ہے۔ وہ نہ چاہے تو کائنات کی کوئی طاقت مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا نام لیا، مشرک پر لرزا طاری ہوا۔ تلوار ڈر کے مارے چھوٹ کر دور گر گئی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جلدی سے اٹھ کے تلوار پکڑ لیتے ہیں ۔ اب وہ نیچے ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اوپر۔ پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گلے پر تلوار رکھی ہوئی تھی اب مارنے والے کےگلے تلوار رکھی ہوئی ہے۔ اب تم بتلاؤ تجھے محمد سے کون بچائے گا؟منتیں کر کے کہنے لگا تو مجھ کو معاف کر دے۔ کہا :نہیں تجھے بھی میرا رب ہی بچا سکتا ہے۔ توحید کا درس یہ ہے، نہ نفع میں کوئی ، نہ نقصان میں کوئی۔ ما سوا اللہ سے بے نیاز ہو جائے۔‘‘(ماخوذ از خطاب علّامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللّٰه) جب بندہ غیرُاللہ کا خوف دل سے نکال کر اللہ پر بھروسہ کرتاہے تو ایسے بندوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: {وَ مَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلٰی اللّٰہِ فَھُوَحَسْبُہٗ،اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہٖ} (سورۃ الطلاق:۳) ’’اور جو شخص اللہ پر توکّل کرے گا، اللہ اسے کافی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اپنا کام پورا کرکے ہی رہے گا۔‘‘
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مقدّمہ
6(ماخوذ از خطاب علّامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ)
8استقامت (راہِ دین پر ثابت قدمی)
8استقامتِ دین:
10استقامت کیا ہے؟
11استقامتِ قلب(یا استقامتِ عقیدۃ):
13استقامت ِقول وعمل(اعضا ئِ جسم):
15استقامت کی راہ میں دو(۲) رکاوٹیں
151 دنیا کی محبت(یا لالچ)۔ 2 غیر اللہ کا خوف ۔ 1 دنیا کی محبت(یا لالچ):
192غیرُ اللّٰہ کا خوف :
24فتنۃ اور استقامت:
27حصولِ استقامت کے13ذرائع
271 صفتِ صبر حاصل کرنا:
282 اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اُسی سے پناہ مانگنا:
283 اللّٰہ سے استقامت کی دعاء کرنا:
304 قرآنِ کریم کی طرف رجوع:
325 موت کو یاد کرنا:
336 اللّٰہ کے وعدوں کو یادرکھنا:
347صُحبتِ صالح اور طلبِ نصیحت:
368 کثرت سے نیک اعمال کرنا:
389 صحیح راہ اختیار کرنے میں جدّوجہد کرنا اور اُسکی حقانیت پر اعتماد کرنا:
4110 اَنبیاء کے واقعات کو پڑھنا اور اُنہی جیسی زندگی گزارنا:
4211 بتدریج اور مستقل دین کا علم اور دینی تربیت حاصل کرنا:
4612 دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کی خبر رکھنا:
4713 اسلام کے روشن مستقبل کا پختہ یقین:
48استقامت:فتح ونصرت کی کُنجی
49بعض فتنے اور ضرورت ِ استقامت
491 مال کا فتنہ:
502 بیوی اور بچوں کی آزمائش:
503 اقتدار اور عہد ے کا فتنہ:
514ایذاء رسانی اور ظلم وتشدّد کا فتنہ:
525دجّال کا فتنہ:
526دشمن کے مقابلہ میں استقامت
537اہل سنت کے صحیح منہج سے وابستگی اور اسکی پیروی وحمایت میں استقامت:
538 استقامت موت کے دروازے پر :
55اصحابُ ا لْا ُخدود کا قِصّہ
58حاصل ِ کلام
Flag Counter