Maktaba Wahhabi

استقامت( راہ دین پر ثابت قدمی)

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مترجم: ابو محمد شاہد ستار

’’انہوں نے محض اللہ تعالیٰ کی خاطر ایمانداری کے ساتھ اچھے اعمال کیے اوراُسی کی فرمانبرداری کی جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔‘‘ امام قرطبی ؒنے لکھاہے: (وَھَذِہٖ الْاَقْوَالُ وَاِنْ تَدَاخَلَتْ فَتَلْخِیْصُھَا اِعْتَدَلُوْ اعَلٰی طَاعَۃٍ عَقْداً وَقَوْلاًوَفِعْلاً وَدَامُوْاعَلٰی ذَالِکَ) (تفسیر القرطبی۱۵/۳۵۸) ’’ یہ سارے اقوال اگرچہ ایک دوسرے میں داخل ومشابہ ہیں مگر ان کا خلاصہ درجِ ذیل ہے کہ عقائد،اقوال اور اعمال ،سب میں اللہ تعالیٰ کی فرمابرداری کرنا،اِسی پر جمے رہنا اور اسی راہ پر قائم رہنااستقامت کہلاتا ہے۔‘‘ استقامتِ قلب(یا استقامتِ عقیدۃ): استقامتِ قلب(دل)تمام طرح کی اقسامِ استقامت میں سے اہم ترین اور ضروری ہے، کیونکہ دل ایمان کی جڑ ہے۔اگر دل کا عقیدہ صحیح اور مضبوط ہو تو جسم کے دوسرے تمام اجزاء اُس کی پیروی کرتے ہیں ۔اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((۔۔۔أَ لَا وَ إِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً إِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُکُلُّہٗ، وَإِذَافَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ،أَ لَا وَھِیَ الْقَلْبُ))(صحیح بخاری) ’’(پس ان سے بچواور)سن لو !بدن میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے،جب وہ درست ہوگا توسارا بدن درست ہوگا اور جہاں وہ بگڑا سارا بدن بگڑ گیا۔سن لو !وہ ٹکڑ اآدمی کا دل ہے۔‘‘ استقامت ِ قلب سے مراد یہ ہے کہ آدمی یقین کے ساتھ ایمان( صحیح اسلامی عقیدہ) کو قبول کرلے اور اسی پر موت تک ڈٹارہے۔ ایمان کا بیان حضرت جبرائیل علیہ السلام کی مشہور حدیث میں صراحت سے موجود ہے۔
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مقدّمہ
6(ماخوذ از خطاب علّامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ)
8استقامت (راہِ دین پر ثابت قدمی)
8استقامتِ دین:
10استقامت کیا ہے؟
11استقامتِ قلب(یا استقامتِ عقیدۃ):
13استقامت ِقول وعمل(اعضا ئِ جسم):
15استقامت کی راہ میں دو(۲) رکاوٹیں
151 دنیا کی محبت(یا لالچ)۔ 2 غیر اللہ کا خوف ۔ 1 دنیا کی محبت(یا لالچ):
192غیرُ اللّٰہ کا خوف :
24فتنۃ اور استقامت:
27حصولِ استقامت کے13ذرائع
271 صفتِ صبر حاصل کرنا:
282 اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اُسی سے پناہ مانگنا:
283 اللّٰہ سے استقامت کی دعاء کرنا:
304 قرآنِ کریم کی طرف رجوع:
325 موت کو یاد کرنا:
336 اللّٰہ کے وعدوں کو یادرکھنا:
347صُحبتِ صالح اور طلبِ نصیحت:
368 کثرت سے نیک اعمال کرنا:
389 صحیح راہ اختیار کرنے میں جدّوجہد کرنا اور اُسکی حقانیت پر اعتماد کرنا:
4110 اَنبیاء کے واقعات کو پڑھنا اور اُنہی جیسی زندگی گزارنا:
4211 بتدریج اور مستقل دین کا علم اور دینی تربیت حاصل کرنا:
4612 دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کی خبر رکھنا:
4713 اسلام کے روشن مستقبل کا پختہ یقین:
48استقامت:فتح ونصرت کی کُنجی
49بعض فتنے اور ضرورت ِ استقامت
491 مال کا فتنہ:
502 بیوی اور بچوں کی آزمائش:
503 اقتدار اور عہد ے کا فتنہ:
514ایذاء رسانی اور ظلم وتشدّد کا فتنہ:
525دجّال کا فتنہ:
526دشمن کے مقابلہ میں استقامت
537اہل سنت کے صحیح منہج سے وابستگی اور اسکی پیروی وحمایت میں استقامت:
538 استقامت موت کے دروازے پر :
55اصحابُ ا لْا ُخدود کا قِصّہ
58حاصل ِ کلام
Flag Counter