Maktaba Wahhabi

استقامت( راہ دین پر ثابت قدمی)

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مترجم: ابو محمد شاہد ستار

کرنے والا نہیں ہے اور اگر وہ کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کا کوئی ہٹانے والا نہیں ،وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے اپنا فضل کردے اور وہ بڑی مغفرت وبڑی رحمت والا ہے۔‘‘ یہ آیت واضح کرتی ہے کہ بھلائی وبرائی،فائدہ و نقصان، عزّت و ذلّت صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اور اُس کی اِس قدرت میں کوئی بھی اسکاحصہ دار نہیں ہے۔لہٰذا اللہ کے علاوہ دوسروں سے نقصان کا خوف محسوس کرنافضول اوربیکار ہے۔ اِس کے علاوہ ،اللہ علیم و خبیر( ہر چیز کے ماضی، حاضر اور مستقبل کا مکمّل علم رکھنے والا) ہے اس نے اپنے وسیع علم کی بناء پر بندوں کے تمام مفادات و نقصانات کو، کائنات کی تخلیق سے پچاس ہزار سال پہلے ہی لوحِ محفوظ میں درج کر لیا تھااوران تصرّفات کا(جنہیں اللہ نے لوحِ محفوظ میں درج کر لیا ہے) واقع ہونا یقینی ہے، ان میں کوئی ردّ و بدل کی گنجائش نہیں ۔اور وہ مفاد ات جو اللہ نے بندہ کے حق میں لکھ رکھے ہیں ، انہیں کوئی روکنے والا یا چھیننے والا نہیں ۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((کَتََبَ اللّٰہُ مَقَادِیْرَالْخَلَا ئِقِ قَبْلَ اَنْ یَّخْلُقَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ بِخَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَۃٍ))( صحیح مسلم ۴/۲۰۴۴،حدیث:۲۶۵۳) ’’اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کی تقدیرزمین اور آسمانوں کی پیدائش سے پچاس ہزار سال قبل سے لکھ رکھی ہے۔‘‘ غرض اللہ کی منشا کے بغیر دنیا میں کوئی تصرّف ممکن نہیں ، اور اگر اللہ نہ چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت بندے کا بال بھی بانکا نہیں کر سکتی۔لہٰذا غیرُاللہ کا خوف اپنے دل سے نکال باہر پھینکیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے: {فَلَا تَخَافُوْ ھُمْ وَخَافُوْنِ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَo} (اٰل عمران:۱۷۵)
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مقدّمہ
6(ماخوذ از خطاب علّامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ)
8استقامت (راہِ دین پر ثابت قدمی)
8استقامتِ دین:
10استقامت کیا ہے؟
11استقامتِ قلب(یا استقامتِ عقیدۃ):
13استقامت ِقول وعمل(اعضا ئِ جسم):
15استقامت کی راہ میں دو(۲) رکاوٹیں
151 دنیا کی محبت(یا لالچ)۔ 2 غیر اللہ کا خوف ۔ 1 دنیا کی محبت(یا لالچ):
192غیرُ اللّٰہ کا خوف :
24فتنۃ اور استقامت:
27حصولِ استقامت کے13ذرائع
271 صفتِ صبر حاصل کرنا:
282 اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اُسی سے پناہ مانگنا:
283 اللّٰہ سے استقامت کی دعاء کرنا:
304 قرآنِ کریم کی طرف رجوع:
325 موت کو یاد کرنا:
336 اللّٰہ کے وعدوں کو یادرکھنا:
347صُحبتِ صالح اور طلبِ نصیحت:
368 کثرت سے نیک اعمال کرنا:
389 صحیح راہ اختیار کرنے میں جدّوجہد کرنا اور اُسکی حقانیت پر اعتماد کرنا:
4110 اَنبیاء کے واقعات کو پڑھنا اور اُنہی جیسی زندگی گزارنا:
4211 بتدریج اور مستقل دین کا علم اور دینی تربیت حاصل کرنا:
4612 دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کی خبر رکھنا:
4713 اسلام کے روشن مستقبل کا پختہ یقین:
48استقامت:فتح ونصرت کی کُنجی
49بعض فتنے اور ضرورت ِ استقامت
491 مال کا فتنہ:
502 بیوی اور بچوں کی آزمائش:
503 اقتدار اور عہد ے کا فتنہ:
514ایذاء رسانی اور ظلم وتشدّد کا فتنہ:
525دجّال کا فتنہ:
526دشمن کے مقابلہ میں استقامت
537اہل سنت کے صحیح منہج سے وابستگی اور اسکی پیروی وحمایت میں استقامت:
538 استقامت موت کے دروازے پر :
55اصحابُ ا لْا ُخدود کا قِصّہ
58حاصل ِ کلام
Flag Counter