Maktaba Wahhabi

استقامت( راہ دین پر ثابت قدمی)

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مترجم: ابو محمد شاہد ستار

توکّل علیٰ اللہ کی متعدّد مثالیں ہم انبیاء علیہم السلام اور سلف صالحین کے واقعات میں پاتے ہیں کہ جو اللہ پر توکّل کرتے ہیں ،اللہ کس طرح اپنے ان بندوں کی غیب سے مدد فرماتاہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جلانے کے لیے ان کی قوم کے لوگوں نے لکڑیوں کا بہت بڑا ڈھیر جمع کیا۔السُدّی ؒ آگ کا ذکر یوں فرماتے ہیں : ’’انہوں نے زمین میں ایک بہت بڑا اور گہرا گڑھا کھودا ، لکڑیوں سے اسے پُر کیا اوراس انبارمیں آگ لگائی،روئے زمین پر کبھی اتنی بڑی آگ نہیں دیکھی گئی، جب آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تو اس کے پاس جانا محال ہوگیا۔‘‘( تفسیر ابن کثیر،سورۃ الانبیاء:۶۸-۷۰) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: ((کَانَ آخِرُ قَوْلِ اِبْرَاھِیْمَ حِیْنَ أُلْقِيَ فِي النَّار:حَسْبِيَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ)) (صحیح بخاری) ’’جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو آخری کلمہ جو آپ علیہ السلام کی زبان سے نکلاوہ [حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ]تھا(یعنی میری مدد کے لیے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کارساز( کام بنانے والا) ہے۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مزید فرمایا: ’’جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں پھینکا گیا تو بارش کے فرشتے نے عرض کیا:’’مجھے بارش برسانے کا حکم کب دیا جائے گا؟مگر اللہ تعالیٰ کا حکم تواس سے زیادہ فوری تھا۔اللہ تعالیٰ نے آگ کو حکم دیا: { یٰنَارُ کُوْنِیْ بَرْدًاوَّسَلٰمًا عَلٰٓی اِبْرٰاھِیْمَ} (سورۃ الأنبیاء:۶۹) ’’اے آگ! تو ٹھنڈی ہوجا اور ابراہیم( علیہ السلام)کے لیے سلامتی و آرام کی
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مقدّمہ
6(ماخوذ از خطاب علّامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ)
8استقامت (راہِ دین پر ثابت قدمی)
8استقامتِ دین:
10استقامت کیا ہے؟
11استقامتِ قلب(یا استقامتِ عقیدۃ):
13استقامت ِقول وعمل(اعضا ئِ جسم):
15استقامت کی راہ میں دو(۲) رکاوٹیں
151 دنیا کی محبت(یا لالچ)۔ 2 غیر اللہ کا خوف ۔ 1 دنیا کی محبت(یا لالچ):
192غیرُ اللّٰہ کا خوف :
24فتنۃ اور استقامت:
27حصولِ استقامت کے13ذرائع
271 صفتِ صبر حاصل کرنا:
282 اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اُسی سے پناہ مانگنا:
283 اللّٰہ سے استقامت کی دعاء کرنا:
304 قرآنِ کریم کی طرف رجوع:
325 موت کو یاد کرنا:
336 اللّٰہ کے وعدوں کو یادرکھنا:
347صُحبتِ صالح اور طلبِ نصیحت:
368 کثرت سے نیک اعمال کرنا:
389 صحیح راہ اختیار کرنے میں جدّوجہد کرنا اور اُسکی حقانیت پر اعتماد کرنا:
4110 اَنبیاء کے واقعات کو پڑھنا اور اُنہی جیسی زندگی گزارنا:
4211 بتدریج اور مستقل دین کا علم اور دینی تربیت حاصل کرنا:
4612 دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کی خبر رکھنا:
4713 اسلام کے روشن مستقبل کا پختہ یقین:
48استقامت:فتح ونصرت کی کُنجی
49بعض فتنے اور ضرورت ِ استقامت
491 مال کا فتنہ:
502 بیوی اور بچوں کی آزمائش:
503 اقتدار اور عہد ے کا فتنہ:
514ایذاء رسانی اور ظلم وتشدّد کا فتنہ:
525دجّال کا فتنہ:
526دشمن کے مقابلہ میں استقامت
537اہل سنت کے صحیح منہج سے وابستگی اور اسکی پیروی وحمایت میں استقامت:
538 استقامت موت کے دروازے پر :
55اصحابُ ا لْا ُخدود کا قِصّہ
58حاصل ِ کلام
Flag Counter