حدیث شریف میں فائدہ دیگر:اس قصے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت و عنایت واضح ہے کہ آپ نے بدو کی بات کہ [ یہ تو میرے رب کے لیے ہے، میرے لیے کیا ہے ؟] پر خفگی کا اظہار نہ فرمایا،بلکہ اس کی فرمائش کو پورا فرماتے ہوئے اس کو مطلوبہ بات سے آگاہ فرمایا۔[1]۱۰۔ نو مسلموں کو تعلیم :امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے ابو مالک اشجعی سے روایت نقل کی ہے اور انہوں نے اپنے باپ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے بیان کیا :’’ کَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَسْلَمَ، عَلَّمَہُ النَّبِیُّصلی اللّٰه علیہ وسلمالصَّلَاۃَ، ثُمَّ أَمَرَہُ أَنْ یَّدْعُوَ بِھٰؤُلآئِ الْکَلِمَاتِ:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَاْرحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَعَافِنِيْ وَارْزُقْنِيْ۔‘‘[2]’’جب کوئی شخص دائرہ اسلام میں داخل ہوتا،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو نماز سکھاتے، پھر اس کو ان الفاظ کے ساتھ دعا کرنے کا حکم دیتے:’’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَعَافِنِيْ وَارْزُقْنِيْ۔‘‘[3]اس حدیث شریف سے واضح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نو مسلموں کو تعلیم دیا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔