رمز و کنایہ سے کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بار ے میں صرف یہ فرمایا:’’ ایک عورت ان کے روبرو آئی اور ان سے بات کی اور انہوں نے انکار کر دیا۔‘‘امام ابن ابی جمرہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے شرح حدیث میں تحریر کیا ہے:’’وَفِیْہِ دَلِیْلٌ عَلیٰ أَنَّ مِنْ أَدَبِ السُّنَّۃِ الْکِنَایَۃَ عَنِ الْأُمُورِ الْفَاحِشَۃِ۔‘‘[1]’’یہ [حدیث]اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ سنت سے ثابت شدہ ادب یہ ہے کہ قابل شرم باتوں کا ذکر کنایہ سے کیا جائے۔‘‘۲۔غسل حیض میں کنایہ:امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا:’’ سَأَلَتِ امْرَأَۃٌ النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ کَیْفَ تَغْتَسِلُ مِنْ حَیْضَتِھَا؟‘‘۔قَال:’’ فَذَکَرَتْ أَنَّہٗ عَلَّمَھَا کَیْفَ تَغْتَسِلُ ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَۃً مِنْ مِسْکٍ فَتَطَھَّرُبِھَا‘‘۔قَالَتْ:’’ کَیْفَ أَتَطَھَّرُبِھَا؟‘‘۔قَالَ:’’ تَطَھَّرِيْ بِھَا سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘۔ وَاسْتَتَر(وَأَشَارَلَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ بِیَدِہٖ عَلَی وَجْھِہٖ۔)قَالَ:’’ قَالَتْ عَائِشَۃُرضی اللّٰه عنہا :’’ وَاجْتَذَبْتُھَا إِلَيَّ، وَعَرَفْتُ مَا أَرَادَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقُلْتُ:’’ تَتَّبِعِيْ بِھَا أَثَرَ الدَّمِ‘‘۔[2]