۹۔بدو کوتعلیم:امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا :’’ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِصلی اللّٰه علیہ وسلم، فَقَالَ:’’عَلِّمْنِيْ کَلَامًا أَقُوْلُہٗ۔ ‘‘قَالَ:’’ قُلْ :’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ للّٰہِ کَثِیْرًا،سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ۔‘‘قَالَ:’’ فَھٰؤُلَائِ لِرَبِّيْ فَمَا لِيْ؟‘‘قَالَ:’’ قُلْ:’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ۔‘‘[1]’’ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیااور کہنے لگا :’’ مجھے ایک ایسی با ت سکھائیے کہ میں اس کو کہتا رہو ں۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کہو :’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ للّٰہِ کَثِیْرًا،سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ۔‘‘[2]اس نے عرض کیا :’’ یہ کلمات تو میرے رب کے لیے ہیں، میرے لیے کیا ہے؟‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ کہو:’’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ۔‘‘[3]