انہوں نے بیان کیا:’’ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا:’’ اللہ تعالیٰ کی قسم! یہ ایسے تو نازل نہ ہوئی تھی۔‘‘ انہوں نے بیان کیا:’’ میں نے کہا:تجھ پر افسوس! اللہ تعالیٰ کی قسم! بے شک میں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو پڑھا، تو آپ نے فرمایا:’’ تم نے عمدگی سے پڑھا ہے۔‘‘ اس حدیث شریف کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ت کی تعریف [تم نے عمدگی سے پڑھا] کے الفاظ مبارکہ ساتھ فرمائی۔ ب۔امام احمد کی روایت :امام احمد رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ:’’ اَنَّ النَّبِيَّصلی اللّٰه علیہ وسلمأَتَاہُ بَیْنَ أَبِي بَکْرٍ وَّ عُمَرَرضی اللّٰه عنہما، وَعَبْدُ اللّٰہِ رضی اللّٰه عنہیُصَلِّيْ، فَافْتَتَحَ النِّسَآئَ، فَسَحَلَھَا، فَقَالَ النَّبِيُّصلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا کَمَا أُنْزِلَ فَلْیَقْرَأْہُ عَلَی قِرَائَ ۃِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ ‘‘۔ثُمَّ تَقَدَّمَ یَسْأَلُ، فَجَعَلَ النَّبِيُّصلی اللّٰه علیہ وسلمیَقُولُ:’’ سَلْ تُعْطَہٗ، سَلْ تُعْطَہ[سَلْ تُعْطَہْ] ‘‘فَقَالَ فِیْمَا سَأَلَ:’’ اَللَّھم إِنِّيْ أَسْأَلُکَ إِیْمَانًا لاَ یَرْتَدُّ، وَنَعِیْمًا لاَ یَنْفَدُ، وَمُرَافَقَۃَ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍصلی اللّٰه علیہ وسلمفِيْ أَعْلَی جَنَّۃِ الْخُلْدِ ‘‘۔قَالَ:’’ فَأَتَی عُمَرُ عَبْدَ اللّٰہِ لِیُبَشِّرَہُ فَوَجَدَ أَبَا بَکْرٍرضی اللّٰه عنہمقَدْ سَبَقَہُ، فَقَالَ:’’ إِنْ فَعَلْتَ،لَقَدْ کُنْتَ سَبَّاقًا بِالْخَیْرِ ‘‘۔[1]