ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر بات ہر شاگرد سے بیان نہ فرماتے۔ بلکہ بعض باتیں صرف مخصوص طلبہ کو بتلاتے۔ اس حقیقت کے شواہد میں سے ایک حدیث امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ:’’ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِصلی اللّٰه علیہ وسلم، وَمُعَاذٌرضی اللّٰه عنہرَدِیْفُہٗ عَلَی الرَّحْلِ، قَالَ:’’یَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ! ‘‘۔قَالَ:’’ لَبَّیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ!صلی اللّٰه علیہ وسلموَسَعْدَیْکَ ‘‘۔قَالَ:’’ یَا مُعَاذُ! ‘‘۔قَالَ:’’ لَبَّیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ!صلی اللّٰه علیہ وسلموَسَعْدَیْکَ (ثَلاثًا) ‘‘۔قَالَ:’’ مَا مِنْ أَحَدٍ یَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًاصلی اللّٰه علیہ وسلمرَسُولُ اللّٰہِ صِدْقًا مِنْ قَلْبِہٖ إِلاَّ حَرَّمَہُ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ ‘‘۔قَالَ:’’ یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَفَلاَ أُخْبِرُ بِہِ النَّاسَ، فَیَسْتَبْشِرُوْا؟ ‘‘۔قَالَ:’’ إِذًا یَتَّکِلُوا ‘‘۔وَأَخْبَرَ بِھَا مُعَاذٌرضی اللّٰه عنہعِنْدَ مَوْتِہٖ تَأَثُّمًا۔‘‘[1]’’ بے شک [ایک دفعہ] معاذ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے معاذ بن جبل … رضی اللہ عنہ!…‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’ میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اور میری حاضری میں میری خوش بختی ہے۔ میری حاضری میں میری خوش بختی ہے۔‘‘