Maktaba Wahhabi

249 - 413
اس نے کہا:’’ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ ہم سال میں اس ماہ کے روزے رکھیں ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں،اللہ کی قسم!‘‘ اس نے کہا:’’ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ کیا تمہیں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ تم یہ زکوٰۃ ہمارے اغنیاء سے لے کر ہمارے فقراء میں تقسیم کر دو؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں،اللہ کی قسم!‘‘ تب وہ شخص کہنے لگا:’’ آپ جو [دین]لائے میں اس پر ایمان لاتا ہوں، میں اپنی قوم کا، جو کہ میرے پیچھے ہیں،قاصد ہوں، میں ضمام بن ثعلبہ، قبیلہ سعد بن بکر سے ہوں۔‘‘ اس روایت سے واضح ہے کہ ضمام رضی اللہ عنہ نے ایک ہی نشست میں چار سوالات کیے، دورانِ گفتگو درشت لہجہ اختیار کیا اور صادق و مصدوق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قسم دے کر ہر سوال کے جواب کا تقاضا کیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ صحیح مسلم کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ضمام رضی اللہ عنہ نے ان چار سوالات کے علاوہ، کچھ اور استفسارات بھی کیے۔اسی روایت میں ہے: ’’ قَالَ:’’ فَمَنْ خَلَقَ السَّمَائَ؟‘‘ قَالَ:’’ اَللّٰہُ‘‘۔ قَالَ:’’ فَمَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟‘‘۔ قَالَ:’’ اَللّٰہُ‘‘۔ قَالَ:’’ فَمَنْ نَصَبَ ھٰذِہِ الْجِبَالَ وَجَعَلَ فِیْھَا مَا جَعَلَ؟‘‘ قَالَ:’’اَللّٰہُ‘‘۔ قَالَ:’’ فَبِالَّذِيْ خَلَقَ السَّمَائَ، وَخَلَقَ الأَرْضَ، وَنَصَبَ ھٰذِہِ
Flag Counter