قَالَ:فَقَالَ:’’ یَا عَبَّاسُ! یَا عَمَّ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! سَلِ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ فِي الدُّنْیَاوَالْآخِرَۃِ ‘‘۔[1]’ ’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا :’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی چیز بتلائیے کہ میں اس کے ساتھ دعا کروں ( یعنی اللہ تعالیٰ سے طلب کروں )‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ سے معافی اور عافیت کا سوال کرو۔‘‘’’ انہوں نے بیان کیا :’’ پھر میں نے دوبارہ آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا :’’ مجھے کوئی چیز بتلائیے کہ اس کے ساتھ دعا کروں۔‘‘انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے عباس! اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ! اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرو۔‘‘اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے محترم چچا کو دوران تعلیم دو دفعہ ندا دی۔ ایک دفعہ :’’یا عباس ‘‘ اور دوسری دفعہ :’’ یا عم رسول صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ کے الفاظ مبارکہ سے۔۲۔ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کوندا:امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا :’’ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ یَا أَبَا الْمُنْذِرِ! أَتَدْرِيْ أَيُّ آیَۃٍ مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ مَعَکَ أَعْظَمُ؟ ‘‘۔ قَالَ:قلْتُ:’’ اَللّٰہُ وَرَسُولُہٗ أَعْلَمُ ‘‘۔قَالَ:’’ یَا أَبَا الْمُنْذِرِ! أَتَدْرِيْ أَيُّ آیَۃٍ مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ مَعَکَ