امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے اسے ’’شیخ ثقۃ کبیر‘‘ (الجرح والتعدیل : 2/149) کہہ دیا ہے، لیکن ان کا یہ قول جمہور محدثین کی جرح کے مقابلہ میں قبول نہیں ۔4.خلیل بن مرہ جمہور محدثین کے نزدیک ’’ضعیف‘‘ ہے۔امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ منکر الحدیث ہے۔‘‘(سنن التّرمذي : 2666، 3474)نیز فرماتے ہیں :فِیہِ نَظَرٌ ۔’’منکر الحدیث ہے۔‘‘ (التّاریخ الکبیر : 3/199)امام ابوحاتم رازی رحمہ اللہ نے حدیث میں ’’غیر قوی‘‘ قرار دیا ہے۔(الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 3/379)امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔(الضّعفاء والمَتروکون : 178)امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔(کتاب المَجروحین لابن حبان : 1/286، وسندہٗ صحیحٌ)امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں :مُنْکَرُ الْحَدِیثِ عَنِ الْمَشَاھِیرِ، کَثِیرُ الرِّوَایَۃِ عَنِ الْمَجَاھِیلِ ۔’’مشہور راویوں سے منکر احادیث بیان کرتا ہے، اس کی زیادہ تر روایات مجہولین سے ہیں ۔‘‘(کتاب المَجروحین : 1/286)حافظ ابن حجر اور حافظ ذہبی رحمہما اللہ نے ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔ چنانچہ جمہور کی تضعیف کے مقابلہ میں امام ابن شاہین وغیرہ کی توثیق مفید نہیں ۔