لَوْلَاکَ یَا مُحَمَّدُ! مَا خَلَقْتُ الدُّنْیَا ۔’’ محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر آپ نہ ہوتے، تو میں دنیا تخلیق نہ کرتا۔‘‘(تاریخ ابن عساکر : 3/518، الموضوعات لابن الجوزي : 1/288۔289)تبصرہ:باطل اور جھوٹی روایت ہے۔ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ نے موضوع (من گھڑت) قرار دیا ہے۔ حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ان کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔(اللّـآلي المَصنوعۃ : 1/272)1.محمد بن عیسیٰ بن حیان مدائنی جمہور کے نزدیک ’’ضعیف‘‘ ہے۔امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ’’متروک الحدیث‘‘ قرار دیا ہے۔(سؤالات الحاکم : 171)نیز ’’ضعیف‘‘ بھی کہا ہے۔(العِلَل :5 /347، سنن الدّارقطني : 1/78)حافظ ابواحمد حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :حَدَّثَ عَنْ مَّشَایِخِہٖ مَا لَمْ یُتَابَعْ عَلَیْہِ ۔’’اس نے اپنے اساتذہ سے ایسی روایات بیان کی ہیں ، جن پر ثقات نے اس کی موافقت نہیں کی ۔‘‘(تاریخ بغداد للخطیب : 2/399، وسندہٗ صحیحٌ)حافظ لالکائی رحمہ اللہ ’’ضعیف‘‘ کہتے ہیں ۔(تاریخ بغداد للخطیب : 2/398)