Maktaba Wahhabi

وسیلہ کی شرعی حیثیت

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

136
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (البدایۃ والنھایۃ : 5/167)اور حافظ ابنِ حجر رحمہ اللہ (فتح الباری : 2/495)کا اس روایت کی سند کو ’’صحیح‘‘ قرار دینا علمی تسامح ہے۔ امام بیہقی رحمہ اللہ (۴۵۸ھ) ایک روایت کے بارے میں فرماتے ہیں : ہٰذَا الْحَدِیثُ لَمْ یَسْمَعْہُ الْـأَعْمَشُ بِالْیَقِینِ مِنْ أَبِي صَالِحٍ وَإِنَّمَا سَمِعَہُ مِنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ۔ ’’یہ حدیث اعمش نے ابو صالح سے بالیقین نہیں سنی، بلکہ ایک شخص کے واسطے سے سنی ہے، جو ابو صالح سے بیان کرتا ہے۔‘‘ (السّنن الکبریٰ : 1/430) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (۸۵۲ھ)اعمش کی تدلیس کے بارے میں لکھتے ہیں : عِنْدِي أَنَّ إِسْنَادَ الْحَدِیثِ الَّذِي صَحَّحَہُ ابْنُ الْقَطَّانِ مَعْلُولٌ، لِأَنَّہٗ لَا یَلْزَمُ مِنْ کَوْنِ رِجَالِہٖ ثِقَاتٍ أَنْ یَّکُونَ صَحِیحًا، لِأَنَّ الْـأَعْمَشَ مُدَلِّسٌ، وَلَمْ یَذْکُرْ سَمَاعَہٗ مِنْ عَطَائٍ، وَعَطَائٌ یَّحْتَمِلُ أَنْ یَّکُونَ ہُوَ عَطَائً الْخُرَاسَانِيَّ، فَیَکُونُ فِیہِ تَدْلِیسُ التَّسْوِیَۃِ بِإِسْقَاطِ نَافِعٍ بَیْنَ عَطَائٍ وَّابْنِ عُمَرَ ۔ ’’میرے خیال میں جس حدیث کو ابن قطان نے ’’صحیح‘‘ کہا ہے، وہ معلول (ضعیف)ہے،کیونکہ راویوں کے ثقہ ہونے سے حدیث کا صحیح ہونا لازم نہیں آتا۔ اس میں اعمش ’’مدلس‘‘ ہیں اور انہوں نے عطاء سے سماع کا ذکر نہیں کیا،یہ احتمال بھی ہے کہ اس سند میں مذکور عطاء ،خراسانی
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6وسیلہ کا مفہوم
8وسیلے کی اقسام
14وسیلہ اور قرآنِ کریم
64وسیلہ، صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں
90مختلف مکاتب ِفکر اور وسیلہ
133ناجائز وسیلہ پر دلائل کا جائزہ
277سیدنا آدم علیہ السلام کا وسیلہ
329آپ اگر نہ ہوتے…!
345نمازِ غوثیہ
Flag Counter