Maktaba Wahhabi

56 - 120
((اِرْحَمُوْا مَنْ فِیْ الْأَرْضِ یَرْحَمُکُمْ مَنْ فِیْ السَّمَائِ)) [1] ’’تم اہل زمین پر رحم کرو، آسمان والا تم پررحم کرے گا۔‘‘ (۷) مسند شافعی میں جمعہ کے فضائل کے بارے میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہے: ((ھُوَ الْیَوْمُ الَّذِیْ اسْتَویٰ فِیْہِ رَبُّکَ تَبَارَکَ وَتعَالیٰ عَلَی الْعَرْشِ)) [2] ’’اور یہی ہے وہ دن جس میں تیرا رب تبارک و تعالیٰ عرش پرمستوی ہوا۔‘‘ (۸) ابن ماجہ میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ((فَأِذَا الرَّبُّ قَدْ أَشْرَفَ عَلَیْھِمْ مِنْ فَوْقِھِمْ)) [3] ’’ناگہاں رب تعالیٰ نے انھیں ان کے اوپر سے جھانکا۔‘‘ (۹) صحیح بخاری میں شفاعت کی بابت انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہے: ((فَأَدْخُلُ عَلیٰ رَبِّیْ وَھُوَ عَلیٰ عَرْشِہِ)) [4] ’’میں اپنے رب تعالیٰ پر داخل ہوں گا جبکہ وہ اپنے عرش پر ہوگا۔‘‘ بخاری میں بعض جگہ یہ الفاظ ہیں : ((فَأَسْتَاذِنُ علی رَبَّیْ فِیْ دَارِہ)) [5] ’’میں اپنے رب تعالیٰ سے اجازت مانگوں گا جب وہ اپنے گھر میں ہوگا۔‘‘ (۱۰) اللہ تعالیٰ کا ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرمانے کی حدیث بہت
Flag Counter