Maktaba Wahhabi

رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ

مؤلف: المحدث الشیخ العلامہ المجتہد الامام محمد فاخر آلہ آبادی

ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ

سال شائع: 2016

مترجم: امام محمد نواب صدیق حسن خان

اور جنب(۷۱) کا اطلاق بھی آیا ہے ۔اللہ تعالیٰ کی صفات میں متکلمین کا یہ قول کہ وہ جو ہر ،عرض،محدود،معدود،متبعض اور متحیز نہیں ہے اور نہ ہی کسی مکان میں ہے،بدعت ہے ،ہاں اس کے لیے آٹھ صفات ثابت ہیں جن کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔ پس جن صفات کا اطلاق اللہ تعالیٰ کے لیے قرآن و حدیث میں آیا ہے ان پر بلا چو ن و چرا اور بلا تاویل ایمان لانا فرض ہے ،اس کے لیے ضد ،ند ،شبیہ اور نظیر نہیں ہے ،معاون و مدد گار سے پاک ہے۔ غیر کے ساتھ کبھی متحد نہیں ہوتا ،وحدت الوجود باطل ہے اور استوی علی العرش کا مسئلہ وجودیوں کے مذہب کی تردید کے لیے برہان قاطع ہے ۔ دنیا حادث ہے: دنیا اور اس کے تمام اجزاء حادث ہیں جوموجود ہونے سے پہلے اپنا وجود نہیں رکھتے تھے۔ اس کا ہرہر فرد اللہ تعالیٰ کے اختیار سے عدم سے منصہ شہود پر جلوہ گر ہوا ہے اور اس کے علم و قدرت سے ہی خلعتِ وجود حاصل کی ہے۔ کسی چیز کے لیے اپنی مقرر حد سے تجاوز کرنا ممکن نہیں ۔چنانچہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث : ((کان اللّٰہ ولم یکن شیء قبلہ و کان عرشہ علی الماء ثم ............................................................................................. ’’اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا کی، جب وہ اس کی پیدائش سے فارغ ہوا تو رحم نے کھڑے ہو کر رحم کرنے والے اللہ کے دامن میں پناہ لی۔‘‘ (۷۱) اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يَاحَسْرَتَا عَلَى مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللَّهِ ﴾ ’’(ایسا نہ ہو) کہ کوئی شخص کہے ہاے افسوس ! اس کوتاہی پر جو میں نے اللہ کی جناب میں کی ہے ۔ ‘‘ (الزمر : ۵۶) (از ابو یاسر عبد اللہ بشیر)
x
صفحہعنوان
9مقدمہ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ
11مقدمہ
15سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ
16اسلوب تحقیق و شرح:
18امام محمد فاخر زائر الٰہ آبادی رحمہ اللہ کے حالات
19نام و نسب اور خاندان
19آپ کے خاندان کے اہل علم کا مختصر تعارف:
20ابتدائی تعلیم:
20شیخ محمد حیات سندھی (۱۱۶۳ھ)رحمہ اللہ سے علم حدیث حاصل کیا :
20آزاد بلگرامی رحمہ اللہ کی شاگردی میں :
21حرمین شریفین میں قیام :
21تلامذہ:
23آپ کی وصیت :
23مقام و مرتبہ:
26شیخ صاحب کی شاعری اور علم حدیث :
28علامہ آزاد بلگرامی(۱۱۹۴ھ) کا امام فاخر کو خراج تحسین :
28علوم و فنون کے ماہر:
29تالیفات کا تعارف :
29رسالہ نجاتیہ :
30نور السنۃ :
30قرۃ العین
30امام فاخر رحمہ اللہ کے معاصرین :
32وفات:
33رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ
37اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کا بیان:
40سمع و بصر دو مستقل صفات ہیں :
41اللہ تعالیٰ کی صفتِ کلام کا بیان:
46کیا کلام کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ گلے اور زبان کا محتاج ہے؟
48استواء کا بیان:
49قرآن مجید میں استوا کا ثبوت:
53احادیث میں استوا کا ثبوت:
58رؤیتِ باری تعالیٰ کا بیان:
61صفاتِ الہٰیہ میں جہمیہ کی گمراہی:
64صفات الہٰیہ(۳۰) ذاتِ الہٰیہ کا عین ہے یا غیر؟
67کتاب و سنت میں :
76دنیا حادث ہے:
77بندے کی خود مختاری:
77بندوں کے افعال اللہ کی مخلوق ہیں :
78ہر شخص اپنی موت مرتا ہے:
79عذابِ قبر حق ہے:
83شفاعت کا بیان:
84جنت و جہنم، معراج اور قیامت کی نشانیوں کا بیان:
85ایمان کیا ہے ؟
87بعثت انبیاء:
88عصمت انبیاء:
88فرشتوں اور کتب آسمانی کا بیان
88اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام توقیفی ہیں :
90معراج کا بیان:
91قیامت کی نشانیاں :
92گناہ کا ذکر:
92کسی پرکفر کا حکم کب لاگو ہو گا؟
93فرقہ ناجیہ :
94امت مسلمہ کی فضیلت:
95انبیاءعلیہم السلام کی معصومیت:
96فضائل و درجاتِ صحابہ کا بیان:
97دین کاماخذ:
97مسلمانوں کے امیر (خلیفہ)کی صفات وغیرہ کا ذکر:
102تقلید کا بیان
103اسلام میں داخل ہونے کے لیے مجمل ایمان کافی ہے
104صفات سے متعلق اہلِ حدیث کا عقیدہ:(۹۷)
109خواب کا بیان :
109احادیث صحیحہ پر عمل کرنا واجب ہے :
110میزان کا ہونا
112تقوی کی اہمیت:
114شیطان کی عداوت:
115تقوے کا معنی و مفہوم:
116تقوٰی کی اصطلاحی تعریف :
118اصلاح ِ قلب اور اس کی اہمیت:
Flag Counter